محکمہ لائیوسٹاک آزاد کشمیر میں مزید 300ڈیری فارمز کے لیے قرضہ جات جاری کر رہا ہے‘وزیر لائیو سٹاک

فرائض سے غفلت اور لاپراوئی کرنے والوں کے خلاف قانون و ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘چوہدری اسماعیل گجر

اتوار 17 مارچ 2019 14:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری اسماعیل گجر نے ضلع کوٹلی کا تفصیلی دورہ کیا اورمحکمانہ سرگرمیوں کا معائینہ کیا۔ان کا ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک راجہ مطلو ب حسین،ضلعی آفیسرا ن ڈاکٹر امجد راجہ ،ڈاکٹر محمد فرید خان و دیگر متعلقین نے کوٹلی کمپلیکس پہنچنے پراستقبال کیا وزیر لائیوسٹاک نے ڈیری فارم چوک صاحباں ، مسعود ڈیری فارم کوٹلی،چوہدری الطاف ڈیری فارم کھوئیرٹہ کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر فارمز مالکان اور مسلم لیگ ن کے راہنما بھی موجود تھے۔

وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری اسماعیل گجر نے شفاخانہ حیوانات کھوئیرٹہ کا بھی دور ہ کیا وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری اسماعیل گجر نی ایل او سی کھوئیرٹہ پر اضافی ڈیوٹی کے لیے ڈاکٹر طاہر مجید ویٹرنری آفیسر کو فرائض سر انجام دہی کے لیے احکامات جاری کیے ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک نے محکمانہ سرگرمیوں کے بارہ میں وزیر لائیو سٹاک کو بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر لائیوسٹاک چوہدری اسماعیل گجر نے محکمہ کے توسط سے قائم شدہ کئی ڈیری فارمز کا معائینہ بھی کیا انہوں نے شفاخانہ امور حیوانات کھوئیرٹہ میں آفیسران ، زمینداران و اہلکاران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک آزاد کشمیر میں مزید 300ڈیری فارمز کے لیے قرضہ جات جاری کر رہا ہے جس سے ملک میں بے روزگاری میں کمی اور دود ھ، گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

اُنہوں نے محکمہ کے آفیسران اورعملہ کو فارمرز حضرات کو جدید سائنسی بنیادوں پر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت دیں اور جانوروں کی بیماریوں سمیت کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت سروسز فراہم کرنے کی ہدیات دیں۔انہوں نے کہاکہ فرائض سے غفلت اور لاپراوئی کرنے والوں کے خلاف قانون و ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائیگی۔

عوام علاقہ نے وزیر لائیوسٹاک کی موجودگی میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مطلوب حسین اور ضلعی آفیسران کی کارگردی کو سراہا وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ چوہدری اسماعیل گجر نے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ انڈوں اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیلئے عوام میں آگاہی مہم بھی شروع کریں تاکہ جانوروں کی پیداوار ی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہو سکے محکمہ کی جانب سے ڈیری فارم کیلئے قرضہ اور دوسری سہولیات مہیا کی گئیں۔

امور حیوانات کے آفیسران نے شعبہ ہیلتھ کے بارہ میں تفصیلاً بتایا کہ آگاہی مہم کے بارہ میں فارمرز تربیتی پروگرام کا بھی آغاز کیا جا چکا ہے۔ وزیر لائیوسٹاک نے اپنے دوکوٹلی کے دوران مجموعی طور پر محکمانہ سرگرمیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور فارمرز کو مزید سہولیات دینے کیلئے پلان ترتیب دیا جانے کے سلسلہ میں بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں