کوٹلی جنگل سے متصل جھاڑیوں ،گھاس پھونس کو آگ لگانے اور رقبہ جنگل کے قریب تقریبات کے موقع پر آتش بازی کرنے پر دفعہ 144کا نفاذ

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان نے ضلع کوٹلی کی حدود میں ہر قسم کی ارضیات جو رقبہ جنگل سے متصل ہیں ،میں جھاڑیوں ،گھاس پھونس کو آگ لگانے اور رقبہ جنگل کے قریب تقریبات کے موقع پر آتش بازی کرنے پر دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ فائر سیزن شروع ہو رہا ہے ہر سال مقامی زمینداران دوران فائر سیزن رقبہ جات خالصہ سرکار ،شاملات ، متروکہ اور ملکیت میں موجود جھاڑیوں و گھاس پھونس کو آگ لگاتے ہیں اس دوران فائر سیزن شادی بیاہ پر گولے ،پٹاخے اور میرج بم وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے جنگلات میں آگ لگنے کا احتمال رہتا ہے جس کا تدارک ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ شاہرات کے ملازمین فائر سیزن کے دوران محتاط طور پر بعد از اختتام کام آگ بجھانے کے ذمہ دار ہونگے حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلا ف زیر دفعہ8 18آزاد پینل کوڈ مجریہ 1860ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکم ہذا تاریخ اجراء سے اختتام فائر سیز ن تک نافذالعمل رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں