پولیس چوکی ہولاڑ کی کاروائی کرائٹو ٹ کے مقام پر نوجوان کو قتل کر کے فرار ہونے والے چار نامزد ملزم گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) پولیس چوکی ہولاڑ کی کاروائی کرائٹو ٹ کے مقام پر نوجوان کو قتل کر کے فرار ہونے والے چار نامزد ملزم گرفتار جبکہ دو کی تلاش جاری تفصیلات کے مطابق اٹھارہ روز قبل محمد طارق ولد عارف نے تھانہ پولیس سہنسہ کو بتایا کے وقوعہ کے روز سائل اپنے بھائی اشتیاق کے گھر جا رہا تھا کے گھر کے قریب پہنچا تو اظہر عرف نواجہ اور اس کے ساتھ عامر عرف گوراپسران اورنگزیب اور ابرار ولد رفیق نے سائل کاراستہ روک کر للکارا کے آج تم کو زندہ نہیں جانے دیں گے اور سائل پر حملہ کر دیا شور سن کر اشتیاق جائے وقوعہ کے قریب پہنچا تو اظہر نے پسٹل نکال کر فائر نگ شروع کر دی جس کی گولی اشتیاق کے سر میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیااور ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگے جسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سہنسہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرائمAPC/34/341/109/302/337کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ عامر فاروق اور ایس آئی مہتاب اسلم نے ہمراہ نفری چھاپے مارنے شروع کئے تو دوسرے دن ایک ملزم ابرار ولد رفیق کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب ہو گے جبکہ کے گزشتہ روز تین ملزمان جن میںدو سگے بھائیوں ادریس اور اورنگزیب پسران سوار سمیت عامر عرف گوراکو ہولاڑ سے گرفتار کر کے ملزمان کو تھانہ سہنسہ بند کر کے تفتیش شرو ع کر دی جبکہ دو ملزمان کی گرفتار کے لیے چھاپے جاری واضع رہے کے ملزمان نے اراضی کے تنارعہ پر نوجوان کو قتل کر دیا تھا -

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں