کوٹلی پولیس کی جانب سے منشیات کے بین الاقوامی سمگلرز کی گرفتاری اور لوکل سطح پر منشیات فروشی کی روک تھام لائق تحسین ہے ‘ملک محمد نواز

جمعرات 21 مارچ 2019 15:00

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما و سینئر رکن اسمبلی ملک محمد نواز خان نے کہا ہے کہ کوٹلی پولیس کی جانب سے منشیات کے بین الاقوامی سمگلرز کی گرفتاری اور لوکل سطح پر منشیات فروشی کی روک تھام لائق تحسین ہے ۔ موت کے سوداگر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم کی فرض شناسی اور خداداد صلاحیتوں کے معترف ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کوٹلی میں منشیات کارجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا تھا ۔

(جاری ہے)

کوٹلی سے ہی تعلق رکھنے والی ایک گینگ بین الاقوامی سطح پر ہیروئن سپلائی کرتی تھی ۔ سادہ لوح مسافروں اور عام شہریوں کو لاعلم رکھ کر استعمال کیا جاتا رہا جو نہایت ہی قبیح فعل ہے ۔ ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے اس کے آگے بندھ باندھا ۔ کوٹلی میں منشیات فروشی میں کمی آئی ہے ۔ بین الاقوامی گینگ گرفتار ہوئی ہے ۔ اس گینگ کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے ۔ہیروئن صرف موت ہے ۔ منشیات فروش انسانیت کے دشمن اور موت کے سوداگر ہیں ۔ یہ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔ متعلقہ ادارے منشیات فروشوں کے خلاف سخت تر ایکشن لیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں