نیوزی لینڈ میں اذان کاسرکاری طورپرنشرہونا دہشت گردوںکی شکست اوراسلام سے لگائورکھنے والوںکی فتح ہے‘وزیر مال

نیوزی لینڈ میں خون کی حولی کھیلنے والے اسلام فوبیا کا شکار دہشتگردوں کو 50سے زائد افراد کا خون بہانے کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکامی و نا مرادی کا سامنا کرنا پڑا‘سردار فاروق سکندر

جمعہ 22 مارچ 2019 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈمیںجمعہ کی اذان کاسرکاری ریڈیواورٹی وی پرنشرہونا شہداء کی قربانیوںکوخراج عقیدت پیش کرنااس با ت کی غمازی کرتاہے کہ دہشت گردوںکاکوئی مذہب نہیںہوتااذان کاسرکاری طورپرنشرہونا دہشت گردوںکی شکست اوراسلام سے لگائورکھنے والوںکی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ میں خون کی حولی کھیلنے والے اسلام فوبیا کا شکار دہشتگردوں کو 50سے زائد افراد کا خون بہانے کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکامی و نا مرادی کا سامنا کرنا پڑا جس کا واضح ثبوت نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس ہے نیوزی لینڈکی پارلیمنٹ کا اجلاس کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے تناظر میں تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ وزیر اعظم نیوزی لینڈ جسنڈاآرڈن نے اپنے خطاب کی ابتداء بھی اسلام و علیکم کہہ کر کی کرائسٹ چرچ مساجد میں موجود مسلمانوں کو دہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے جرات اور بہادری کی مثال بننے والے شہید پاکستانی نعیم راشد کو وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے بھی خراج عقیدت پیش جبکہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے بھی متاثرین کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے حکم کے علاوہ حملہ آور کو دہشت گرد، مجرم اور انتہا پسند قرار دیا نیوزی لینڈ میں اسلام اور پاکستان کی تعریف نے اسلام فوبیا اور اس کے پیرو کاروںکو نشان عبرت بنا دیاکیونکہ وہ مذموم مقاصد میں ناکام ہو گے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دیں ان کا ثبوت ایک نہتے پاکستانی نماز ی نے دہشتگرد کے سامنے سینہ تان کر دیا پوری قوم عظیم سپوت کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں