ْآزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں( کل) 28مئی کو یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منایا جائیگا

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 28مئی1998کو پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا ضلع کوٹلی کی مساجد میں قران خوانی کر کے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اورمقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی

اتوار 26 مئی 2019 13:20

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ضلع کوٹلی کے صدر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد ایوب خان نے کہا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کال پرآزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں( کل) 28مئی بروز منگل کو یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گااس سلسلہ میں مرکزی تقریب پی ڈبلیو ریسٹ ہائوس میں منعقد ہو گی جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان بھر پور شرکت کریں گے تقریب میں مسلم لیگ( ن) کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جائے گاجنہوں نے 28مئی1998کو پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا کل پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 21ویںسالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گاضلع کوٹلی کی مساجد میں قران خوانی کر کے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اورمقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ محمد ایوب خان نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان تقریب میںشرکت یقینی بنائیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں