وزیر اعظم محمد فاروق حیدر کی ہدایت پرآزادکشمیربھرمیںیوم شہدائے کشمیرمنایاگیا، ریلیوں ، جلسوں کا انعقاد

جولائی جانوں کے ندرانے دیکر آزادی کی مشعل کو اپنے خون سے روشن رکھنے والے شہداء کی یاد دلاتا ہے، راجہ نثار احمد خان مقبوضہ کشمیرمیںہونیوالے بھارتی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیرنے بیرون ممالک دوروںمیںمقبوضہ کشمیرمیںہونیوالے بھارتی مظالم کو برادری کے سامنے رکھا ہے ، وزیر برقیات آزاد کشمیر کشمیریوںکی مسلسل نسل کشی کی جارہی ہے، بھارت جو مرضی کر لے کشمیریوںکے دلوںسے آزادی کاجذبہ اورپاکستان کی محبت کونہیںنکال سکتا،ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹر عمراعظم

ہفتہ 13 جولائی 2019 13:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا۔احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس سے یوم شہدائے کشمیرکے حوالہ سے نکالی گئی ریلی مختلف راستوںسے گزرتی بلدیہ ھال کوٹلی میںجلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔بعدازاںمنعقدہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیراورآزادکشمیرکے عوام مقبوضہ کشمیرمیںہونے والے بھارتی مظالم کی بھرپورمذمت کرتے ہیںوزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ 13جولائی کادن ایک عہدتسلسل کادن ہے جس روزہم مقبوضہ کشمیرمیں22مسلمانوںکی شہادت پرانہیںبھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے بیرون ممالک اپنے دوروںمیںمقبوضہ کشمیرمیںہونے والے بھارتی مظالم کوبین الاقوامی برادری کے سامنے رکھاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 13جولائی یوم شہداء کشمیر ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جنہوں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی کی مشعل کو اپنے خون سے روشن کیئے رکھاڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف جو تحریک 13جولائی 1931ء کو 22کشمیریوں کو یکے بعد دیگرے شہید کرنے پر شروع ہوئی اورکشمیریوںنے اپنے خون سے بھارت کی مذموم سازشوںکاخاک میںملاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی معنوںمیںبنیادرکھی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام نے کشمیریوںکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھ کرکشمیریوںکی آزادی کی تحریک کومزیدجلابخشی ہے ایک مضبوط اورمستحکم پاکستان ہی کشمیریوںکی آزادی کاضامن ہے ۔جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرعملاً جنگ شروع کررکھی ہے اورمسلسل کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے آئے روزبھارت نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے بچوں،بوڑھوں،جوانوں،خواتین کوشہیدکیاجارہاہے اس کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی نہیںآئی بھارت جانتاہے کہ وہ کشمیریوںکے دلوںسے آزادی کاجذبہ اورپاکستان کی محبت کونہیںنکال سکتااسی لیے وہ طاقت کے زورپرمعصوم کشمیریوںکوشہیدکررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ وہ جتنامرضی ظلم وستم کرلے کشمیری بزدل نہیںوہ بھارت سے ڈرنے والے نہیںآزادی کی خاطرکشمیری اپنے لہوکاآخری قطرہ تک بہادیںگے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہاکہ بھارت یادرکھے کہ اسے ہرکشمیری کے ایک ایک قطرے خون کاحساب دیناپڑے گاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوردنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی کی نعمت سے محروم نہیںرکھ سکتی عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے اندرنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرجدیدترین ہتھیاروںسے کئے جانے والے ظلم وستم کانوٹس لے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکوان کابنیادی حق آزادی دلوائے۔

یوم شہدائے کشمیرکے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل را جہ محمدایوب،چیئرمین کے ڈی اے راجہ محمدعقیل،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمان آفاقی،صدرپی پی پی ضلع کوٹلی چوہدری پرویزاکبرایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈی ای او(مردانہ)راجہ محمدجمیل،رہنماپی پی پی نصیرراٹھور،راجہ گلفراز،لیگی رہنماعارف ناز،ملک عبدالقیوم،یعقوب مغل کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میںمختلف مذہبی وسیاسی جماعتوںکے قائدین،سول سوسائٹی،انجمن تاجران،وکلاء،ضلعی آفیسران ،ملازمین اورمیڈیاکے علاوہ دیگرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور شہداء کشمیر کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں