سردار سکندر سے وزیر برقیات راجہ نثار احمد کی ملاقات، صحت بارے دریافت کیا

ہفتہ 13 جولائی 2019 13:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ان کی رہائش گاہ سالارہائوس میںوزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندر،ایکسین برقیات سردارمبشرسرفراز،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل احمدخان،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہد، لالاافتخار،بینک منیجرسلیم عادل کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان نے آزادکشمیرکے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا۔ملاقات میںباہمی دلچسپی کے اموربھی زیرغورآئے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں