بھارتی فوج دہشت گرد فوج ہے،عالمی برادری بھارتی افواج کی جارحیت کا سلسلہ بند کروائے،راجہ نثار احمد خان

مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی مکمل طور پر محاصرے میں ہے ،بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے، شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،وزیر برقیات آزاد کشمیر

بدھ 21 اگست 2019 17:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہاہے کہ عالمی برادری بھارتی افواج کی جارحیت کا سلسلہ بند کروائے لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے ،بھارتی فوج دہشت گرد فوج ہے ،بھارتی فوج کنٹرول لائن پر سنائپر گنز کے ذریعے بوڑھوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی مکمل طور پر محاصرے میں ہے ،بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے پوری آبادی کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری مداخلت کر کے محصور آبادی کی زندگی بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، پاکستان سے الحاق ہمارے ایمان کا حصہ ہے محکمہ برقیات سے وابستہ جملہ افسران و ملازمین کا تعلق براہ راست لوگوں سے ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور کی ہر ضرورت کا تعلق بھی بجلی سے ہے۔اس حوالے سے اس محکمہ سے لوگوں کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔ محکمہ برقیات مفت میں سروسز فراہم نہیں کررہاجو سروسز لوگوں کو دی جاتی ہیں اور یہ محکمہ آزاد کشمیر کو ریونیو دینے والا محکمہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس کوٹلی میں محکمہ برقیات کے آفیسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میںسیکرٹری برقیات خان ظفر خان ، چیف انجنئیر برقیات راجہ زاہد ،ناظم برقیات طاہر رتیال ، ڈپٹی کمرشل امیتاز قمر، ایکسئین برقیات قاضی خالد، ایکسئین برقیات خالد صدیق کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ برقیات کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دیا اور اس محکمہ کی کارکردگی نہ صرف بہتر بنائی بلکہ بجلی کے نظام کو ٹھیک کیا جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے بجلی کی بہتری کے لئے تمام انتخابی حلقہ جات کو ایک ایک کروڑ روپے میٹر ٹرانسفارمز کے لئے دیئے جبکہ ایل او سی کے حلقہ جات کے لئے 25 لاکھ روپے مذید آضافی دیئے گے ہیںاس طرح محکمہ برقیات کے فنی ملازمین کے لئے واپڈا کے برابر مراعات بھی دی گئی ہیںانہوں نے کہا کہ زندگی کا سارا دارومدار بجلی کے نظام سے منسلک ہوگیا ہے۔

بجلی کو بطور ایندھن اور توانائی سمیت جھاڑوں تک کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع موجود ہیں ان کو استعمال میں لاکر بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے،انہوں نے محکمہ کے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کی بہتری اور نیک نامی کے لئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیںدفاتر میں ڈسپلن قائم کریں،بجلی چوری کی مکمل روک تھام اوردرست بلنگ کی جائے بغیر میٹر بجلی کے استعمال کا سدباب کیا جائے اور ایسے افراد جن کے بجلی کے بقایاجات ہیں ان کی وصولی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو زیادہ ہونے کے باعث مزید بجلی کے سب ڈویژن قائم کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی سہولت محکمہ برقیات صارفین کو فروخت کرتا ہے اور اس کی بلنگ بھی بروقت ہونی چاہیے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں