ْ موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے،چوہدری رخسار احمد

میگا پر اجیکٹس کی تکمیل سے آزاد خطہ میں خوشحال آئے گی حکومت آزاد کشمیرآزاد خطہ میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر پاور ڈویلپمنٹ آزاد کشمیر

بدھ 21 اگست 2019 17:05

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ڈیمزکی تعمیر کے ساتھ ساتھ موسمی ندی نالوں کے پانی کے ضیائع کو روکنے کے لیے چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی ضروری ہے موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے میگا پر اجیکٹس کی تکمیل سے آزاد خطہ میں خوشحال آئے گی حکومت آزاد کشمیرآزاد خطہ میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے موجودہ حکومت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں خطہ کے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے پاور پرا جیکٹس کے تحت سستی بجلی فراہم کریں گے گلہیترپاور پراجیکٹ کا منصوبہ وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے توانائی کے منصوبوں میں کسی نوعیت کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی عوامی حکومت عوام کی زندگی ہے حکومت آزادکشمیرعوام کا معیارزندگی بلند کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے،قائد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان آزادخطہ میں ہائیڈرل کے شعبے میں انقلاب لانا چاہتے ہیںان کی سربراہی میں پی ڈی اودن رات پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

فنڈز کی کمی کے باوجود ہائیڈرل کے منصوبوں کو دستیاب وسائل سے مکمل کیاجارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلہیتر پاور پراجیکٹس کے معائنہ کے دوران آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ڈی پی ڈی او ملک اسرار ، ڈائریکٹر ٹکنیکل شفیق عثمانی کے علاوہدیگر متعلقہ لوگ بھی موجود تھے جبکہ وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد کو ڈائریکٹر ٹکنیکل شفیق عثمانی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری اور پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہائیڈرل پاور پر اجیکٹس پاکستان کی خوشحالی اور آزاد کشمیر کی ترقی کا ایک اہم سنگ میل ہے ترقی کے دور میں توانائی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے حکومت آزادکشمیر اس شعبہ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے خطہ کی ترقی و خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت آزاد کشمیر نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے وزیرحکومت چوہدری رخساراحمد نے کہا کہ عوام ہائیڈرل کے شروع کردہ منصوبوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کریںہائیڈرل پروجیکٹس کی تکمیل سے جہاں بے روزگاری میں کمی ہوگی وہاںان پروجیکٹ سے خطہ میں خوشحالی آسکتی ہے رواں سال کئی منصوبے مکمل ہوجائیں گے جس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوجائیگا وزیر پاور ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن چوہدری رخسار احمد نے متعلقین پاور پراجیکٹ کو ہدایت کی کہ پاور پرا جیکٹ کی دوسری یونٹ کو فوری چلایا جائے گلہیترپاور پرا جیکٹ پر ملازمت میں مقامی لوگوں کو ترجیحی دی جائے گی اس پراجیکٹ سے گلہیترکے عوام کو بجلی کی فری سہولت فراہم کی جائے گی ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں