آزادخطہ میںتعمیروترقی،خوشحالی حکومت کانصب العین ہے‘وزیر برقیات

حکو مت آزادکشمیروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںعوام کی فلاح وبہبوداوردیگرمنصوبہ جات پرعملی طورپرگامزن ہے‘راجہ نثار احمد خان

جمعرات 22 اگست 2019 15:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہاہے کہ حکو مت آزادکشمیروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںعوام کی فلاح وبہبوداوردیگرمنصوبہ جات پرعملی طورپرگامزن ہے۔آزادخطہ میںتعمیروترقی،خوشحالی حکومت کانصب العین ہے۔آزادخطہ میںسڑکات کی تعمیر،پانی کی سکیموںاوربالخصوص ضلع کوٹلی میں بجلی کے نئے فیڈرزکی تعمیراوردیہی علاقوںمیںٹرانسفارمرزکی فراہمی یقینی بنانے سے حکومت آزادکشمیرنے بھرپورنام کمایاہے۔

بھارتی فوج کنٹرول لائن پر سنائپر گنز کے ذریعے بوڑھوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا عالمی برادری کونوٹس لینا چاہیے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی مکمل طور پر محاصرے میں ہے ،بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے پوری آبادی کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے ایسی صورتحال میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری مداخلت کر کے محصور آبادی کی زندگی بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے پاکستان سے الحاق ہمارے ایمان کا حصہ ہے محکمہ برقیات سے وابستہ جملہ افسران و ملازمین کا تعلق براہ راست لوگوں سے ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور کی ہر ضرورت کا تعلق بھی بجلی سے ہے۔اس حوالے سے اس محکمہ سے لوگوں کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں۔ محکمہ برقیات مفت میں سروسز فراہم نہیں کررہاجو سروسز لوگوں کو دی جاتی ہیں اور یہ محکمہ آزاد کشمیر کو ریونیو دینے والا محکمہ ہے۔محکمہ جات کے سربراہان ودیگرسٹاف عوامی مسائل کوحل کرنے کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاںبروئے کارلائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میںلائن آف کنٹرول سے آئے ہوئے مختلف متاثرین سے ان کے مسائل سننے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری برقیات خان ظفر خان ، چیف انجنئیر برقیات راجہ زاہد ،ناظم برقیات طاہر رتیال ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل امیتاز قمر، ایکسئین برقیات قاضی خالد، ایکسئین برقیات خالد صدیق،پی آراوٹووزیربرقیات راجہ جہانگیر،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،کے بی خان،ن لیگی رہنماراجہ فیصل کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔

وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے متاثرین کاہرطرح سے خیال رکھاجائے گالائن آف کنٹرول پربسنے والے ہمارادفاعی حصارہیںان کی جرات ،بہادری اوراستقامت کوسلام پیش کرتاہوںجو بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ ،جانی ومالی نقصانات کے باوجودبہادری کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑے ہیںانہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے آزادخطہ کوترقی کی راہ پرگامزن کردیاسڑکوںکے جال بچھائے،صحت وتعلیم کے شعبوںمیںکروڑوںکے فنڈزدیے۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے محکمہ برقیات کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دیا اور اس محکمہ کی کارکردگی نہ صرف بہتر بنائی بلکہ بجلی کے نظام کو ٹھیک کیا جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے بجلی کی بہتری کے لئے تمام انتخابی حلقہ جات کو ایک ایک کروڑ روپے میٹر ٹرانسفارمز کے لئے دیئے جبکہ ایل او سی کے حلقہ جات کے لئے 25 لاکھ روپے مذید آضافی دیئے گے ہیںاس طرح محکمہ برقیات کے فنی ملازمین کے لئے واپڈا کے برابر مراعات بھی دی گئی ہیںمسلم لیگ ن عوامی امنگوںکی ترجمان جماعت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںخطے کی ترقی ،خوشحالی اورمیرٹ کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اس سلسلہ میںحکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیںانہوںنے کہاکہ بھارتی افواج کنٹرول لائن پرمرد،خواتین اوربچوںکوشہیدوزخمی کرکے بھارت کاسیکولرہونے کاجھوٹا دعویٰ دنیاکے سامنے بے نقاب کررہی ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں