وزیر مال ،برقیات اور بلدیات آزاد کشمیر کا سنیئر صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 7 نومبر 2019 15:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان ، وزیر برقیات راجہ نثارا حمد خان ، وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے سنیئر صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سنیئر صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق کی وفات سے صحافتی برادری کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ نا ممکن ہے سنیئر صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق نے 40سال سے اپنے قلم سے حکومتی ،عوامی و سماجی مسائل کو مشکل ترین حالات میں اجاگر کیاو زیر مال سردار فاروق سکندر خان ، وزیر برقیات راجہ نثارا حمد خان ، وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں