یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد

خلاف ورزی کرنے والی طالبات کو 100روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف کوٹلی نے سرکلر جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جنوری 2020 11:45

یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد
آزاد کشمیر (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2020ء) یونیورسٹی میں طالبات پر لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایوجکیشن ڈپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات کو 100روپے جرمانہ ہو گا۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے لہذا اس کا اطلاق پوری یونیورسٹی پر نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد کے پنجاب میڈیکل کالج میں تمام طلبا وطالبات کے لئے جینز پہننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں ایک یونیفارم پہننے کانوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق کسی بھی طالب علم کو کالج میں جینز پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ طالبات سفید شلوارقیمض،عنابی رنگ کا ڈپٹہ اور کالے جوتے پہن کر آئیں گی جبکہ طلباء سفید شرٹ کے ساتھ سلورگرے پینٹ یا سفید شلوار قمیض پہن کر آئیں گے۔ نوٹس کے مطابق تمام طالبعلم 3 فروری سے یونیفارم میں آئیں گے۔جب کہ 2 سال پہلے پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ایک نوٹس جاری کیا گیا تھاجس میں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں جینز پہننے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن بعد میں اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا تھا۔

ایک ایسا ہی واقع دسمبر2018 میں بھی پیش آیا تھا جب کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی جانب سے بھی جینر پہننے پر پا بندی عائد کی گئی تھی۔ پنجاب میں ایسے نوٹس پہلے بھی جاری کئے جا چکے ہیں جن کے مطابق تعلیمی اداروں میں جینر پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اکثر دیکھنے میںآ یا ہے کہ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اس کی پیروی زیادہ دیر تک نہیں کی جاتی اور قانون کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں