کوٹلی،ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں فائر سیزن کے دوران ضلع کوٹلی کے جنگلات میں آگ کے حالیہ واقعات کے حوالے سے اجلاس

جنگلات میں آگ لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،آگ کے نتیجہ میں جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری جرمانے اور قید کی سزا بھگتناہوگی فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹیاں جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاران کا ساتھ دے کر ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم

اتوار 31 مئی 2020 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان کی صدارت میں فائر سیزن کے دوران ضلع کوٹلی کے جنگلات میں آگ کے حالیہ واقعات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ جنگلات کے آفیسران اور فرسٹ پروٹیکشن کمیٹیوں کے عہدیدران نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم نے کہا کہ جنگلات میں آگ لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں آگ کے نتیجہ میں جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری جرمانے اور قید کی سزا بھگتناہوگی فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹیاں جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے ضلعی انتضامیہ،پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاران کا ساتھ دے کر ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں اسلامی شریعت کے تحت ایسے افعال حرام ہیں جو انسان کے لیے مسائل پیدا کریں ماحول کو نقصان پہنچانا جائز نہیں ہے جنگلات میں آگ لگانے سے انسان کی صحت خراب اور جسم کو بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ اسلام کسی انسان کو تکلیف دینے کی اجازت نہیں دیتا جنگلات میں آگ سے اٹھنے والے گہرے دھوئیں سے فضائی ماحول شدید آلودہ، پھیپھڑے اور سینے کے عارضوں میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں دشواریوں کا بھی سامنا رہتا ہے فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹیاں جنگلات میں آگ کے خلاف ماحول دوستی کا ساتھ دیتے ہوئے آگ لگانے والے افراد کو قابو کرنے میں حکومتی کارروائیوں کا حصہ بنیں انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آگ کی وجہ سے نہ صرف ماحول پر بُرا اثر پڑتا ہیبلکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ معمول بن جاتی ہے آگ کی روک تھام ماحول کے حوالے ہی سے نہیں، تفریح کے لئے بھی بہت اہم ہے ڈپٹی کمشنر نے دھنواں،قمروٹی اور بنڈلی کھوئی رٹہ میں آگ کے واقعات کا خود سخت نوٹس لیا ہے جس پر دھنواں میں آگ لگانے والوں کی گرفتاری اور باقی جگہوں پر آگ لگانے والوں کو ایڈنٹی فائی کر لیا گیا ہے ان کو جلد گرفتار کر کے بھرپور قانونی کاروائی ہو گی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان نے کہا کہ شجرکاری منصوبے کے وقت اور جو پودے لگائے جائیں وہ درخت بھی بنیں،سخت نگرانی،عوام کے تعاون سیہی یہ سب ممکن بنایا جا سکتا ہے دریں عوامی حلقوں نے جنگلات میں آگ لگانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کاروائیوں کو سراہا ہی-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں