کوٹلی، شہربھرمیںندی نالوںکی صفائی کاکام تیزی سے جاری

اتوار 12 جولائی 2020 19:30

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میںایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدکی زیرنگرانی شہربھرمیںندی نالوںکی صفائی کاکام تیزی سے جاری ہے۔ چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی نے ہمراہ سٹاف مون سون کی بارشوںکے پیش نظرکوٹلی سٹی کے مختلف ایریازمیںندی نالوںکی صفائی کاکام تیزکردیا۔

اس موقع پرچیف آفیسرراجہ افضال احمدودیگربھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوںکے باعث شہرکے ندی نالے بندہونے کااندیشہ رہتاہے اس حوالہ سے ہم نے پیشگی ندی نالوںکی صفائی کاکام شروع کردیاہے اورکوٹلی شہرودیگرملحقہ علاقوںمیںندی نالوںکی صفائی کاکام تیزی سے جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوںکے دوران ندی نالوںمیںپانی کی روانی کوبرقراررکھنے کے لیے حتی المقدوراقدامات کررہے ہیںتاکہ ندی نالے بندنہ ہوںاورلوگوںکوپریشانی نہ ہو۔

انہوںنے کہاکہ عیدقرباںکے حوالہ سے بھی پچھلے سال کی نسبت اس سال بہتری صفائی ستھرائی کے لیے ٹیموںکوتشکیل دے رہے ہیںجوشہرکے مختلف ایریازمیںعیدقربان کی آلائشوںکوبروقت اٹھانے اورشہرمیںصفائی کے نظام کوبہتربنائیںگے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں