لیگی حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوے اس کی مثال نہیں ملتی ،سردار فاروق سکندر خان

حکومت آزاد کشمیر نے وزیر اعظم محمد فاروق حیدر کی قیادت میں تعمیر و ترقی ، این ٹی ایس کا نفاذ ، قانون کی بالادستی ، شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنا کر الیکشن میں کیے گے وعدوں کی تکمیل کی ہے،وزیر مال آزاد کشمیر

منگل 11 اگست 2020 01:25

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) آزاد جموں و کشمیر وزیر مال سردار فاروق سکندر خان، سابق وزیر و ممبر کشمیر کونسل سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوے اس کی مثال نہیں ملتی حکومت آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں تعمیر و ترقی ، این ٹی ایس کا نفاذ ، قانون کی بالادستی ، شفاف پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنا کر الیکشن میں کیے گے وعدوں کی تکمیل کی ہے میرٹ کی بالا دستی ہو یا رسل و رسائل، تعلیم ہو یا صحت ہماری حکومت لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے آزاد کشمیر بھر کی طرح فتح پور تھکیالہ میں متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس کا فائدہ برائے راست عوام کو پہنچ رہا ہے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی قیادت میں خطہ کی تقدیر بدلنے کا شروع ہونے والا سفروزیر اعظم آزا د جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں جاری ہے عوام کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیں اور اس شخص کو آگے لائیں جس کا تجربہ اور ویژن زیادہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہا وزیر مال سردار فاروق سکندر خان، سابق وزیر و ممبر کشمیر کونسل سردار محمد نعیم خان نے ملک قبیلہ کی طرف سے دی گی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیاعید ملن پارٹی کی صدار ت ملک اقبال نے کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ملک برادری کے رہنمائوں و نوجونوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر کو عالمی دنیا کے سامنے بہترین انداز میں اجاگر کیا وزیر مال نے اپنے خطاب میں ملک برادری کا شکر یہ ادا کیا جہنوں نے ہمیشہ کی طرح ہمارے خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیر مال نے کہا کہ کبھی بھی کسی کارکن کو مایوس نہیں کریں گے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ہمارا کوئی رشتہ دار نہیں ہے بلکہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے والے کارکن ہی ہمارے رشتے دار ہیںچاہئے کسی بھی برادری قبیلے کے ہو ںوزیرمال نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے حکم پر ضلع کوٹلی سے جس حلقہ سے جس کو ذمہ داری لگائی گئی بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے اور انشائاللہ عوامی مدد سے الیکشن جیت کر حکومت بنائیں گے وزیر مال نے کہا کہ اگلی حکومت ان شائاللہ ہماری ہو گی تھانہ کچہری ، جھوٹے مقدمات ، انتقامی تبادلے ، میرٹ کی پا مالی اور فتنہ فساد کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی ہے وزیر مال نے کہا کہ عید ملن کے بڑے اجتماع کو دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں تمام برادریاں آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک برادری کے تمام رہنمائوں جس میں ملک زادہ یاسین ایڈووکیٹ ، ملک اقبال ، ملک اسحاق ودیگر نے کہا کہ آج تعمیر و ترقی کے جس مقام پر خطہ کھڑا ہے اس کا کریڈٹ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کو جاتا ہے تحریک آزادی ، کوٹلی کو ضلع کا مقام دلانا سے لے کر خطہ کی خدمت کریلوی خاندان کا مشن ہے دیگر مقررین نے کہا کہ کریلوی خاندان کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصراب خود محفوظ پناہ گاہیں تلاش کر رہے ہیں کریلوی خاندان تمام برادریوں کے خوبصورت گلدستے کا نام ہے موجودہ حالات میں تقریب میں موجود شرکاء کا جوش و ولولہ اس بات کی دلیل ہے کہ آمدہ الیکشن میں سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی خواہش پر کامیابی ایک بار پھر کریلوی خاندان کے حصے میں آئے گی عید ملن اجتماع نے برادری ازم کے بت پاش پاش کر دیے ہیں مقررین نے کہا کہ ملک برادری کریلوی خاندان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر الیکشن میں اچانک نمودار ہونے والے عناصر چھوٹی چھوٹی ہٹیاں بنا کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیںہو سکتے فتح پور تھکیالہ کی تعمیر و ترقی کریلوی خاندان کی مرہون ومنت ہے جس کا سلسلہ وزیر مال نے جاری رکھا ہوا ہے تاریخی تعمیر و ترقی جس میں سڑکات کی پختگی ، میرٹ پر روزگار کی فراہمی ،ٹرانسفارمر کی فراہمی اور دیگر تاریخی کام کرنے پر وزیر مال کے شگر گزار ہیں تمام مقررین نے پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے کریلوی خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انیئدہ بھی سالار جمہوریت کے حکم پر ضلع کوٹلی سے ان کے امیدواروں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے وزیر مال نے پورے علاقے کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے اور باقی رہ جانے والے کام بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تقریب سے مسلم لیگی رہنما سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور مہمانوں کا شرکریہ ادا کیا تقریب میںپراجیکٹ منیجر ملک محمد نواز اورپی آر او ٹو وزیر مال راجہ رضوان و دیگر بھی موجود تھے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں