سردار سکندر حیات کا خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 21 نومبر 2020 15:40

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر،سابق وزیر اعظم سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے ممتازعالم دین تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہاکہ ان کی وفات کا سن کر صدمہ ہوا دعا ہے کہ اللہ تعا لی خادم حسین رضوی کو اپنی جوار رحمت میںجگہ د ے سالارجمہوریت سردار سکندر حیات خان نے مرحوم کے اہل خانہ اورپسماندگان اور کارکنان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں