وزیر اعظم آزد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سکندر حیات کا میاں محمد قاسم کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 22 نومبر 2020 16:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، آزاد جموں و کشمیر کے ،سابق صدر،سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے آزاد کشمیر کی معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ رہیاں شریف باجی میاں محمد قاسم ؒ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے کہا کہ باجی میاں محمد قاسم صاحب ؒ شفیق شخصیت کے حامل تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا سجادہ نشین باجی میاں محمد قاسم صاحبؒ نے اپنے آبائو اجدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلق خدا کی خدمت کا بیڑہ اٹھائے رکھا اور روحانیت کے مشن کو جاری رکھا وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے اپنے تعزیتی پیغام کہا کہ باجی باجی میاں محمد قاسم صاحبؒ کی دینی اور مذہبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے باجی میاں محمد قاسم صاحبؒ کے بلندی درجات پسماندگان اوران کے عقیدت مندوںکے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں