عمران خان تم نے کشمیر کا ووٹ چوری کیا تو کشمیری اپنے حق کے لییآخر تک جائیں گے،مریم نواز

کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں، مقدمہ ہارنے والے عمران خان کمزور اور بزدل بھی ہیں، مریم نواز میری اطلاع ہے کہ مقبوضہ کشمیر عمران خان کی مرضی سے بھارت کے پا س گیا ، عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کرآ گئے اور کہتے ہیں میں کیا کروں

بدھ 14 جولائی 2021 00:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تم نے کشمیر کا ووٹ چوری کیا تو کشمیری اپنے حق کے لییآخر تک جائیں گے انکا کہنا ہے کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں بلکہ ہمارا مسلط شدہ جعلی وکیل عمران خان نہ صرف کمزور بلکہ بزدل بھی ہے ،میری اطلاع ہے کہ مقبوضہ کشمیر عمران خان کی مرضی سے بھارت کے پا س گیا ، عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کرآ گئے اور کہتے ہیں میں کیا کروں ،عمران خان کشمیردینے کے بعد ڈھٹائی سے یہاں ووٹ مانگنے آ رہا ہے۔

۔ آزاد کشمیر انتخابات کی مہم کے سلسلہ میں کوٹلی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج یوم شہدا ہے اور ہم شہدائ کی قربانیوں کو کشمیر فروش عمران خان کے ہاتھوں ضائع نہیں ہونے دیں گے، پاکستان میں چوری کے ووٹوں سے بننے والا جعلی وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک دیا، عمران خان کشمیردینے کے بعد ڈھٹائی سے یہاں ووٹ مانگنے آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آؤ وعدہ کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو کسی عمران خان کشمیر فروش کے ہاتھوں ضائع ہونے نہیں دیں گے، ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر آگیا اور کہتا ہے میں کیا کروں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ کمزور نہیں ہے، کمزور ہیں تو عمران خان ہیں وہ نہ صرف کمزور ہیں بلکہ نہایت بزدل بھی ہیں جو مقدمہ ہار کر کہتا ہے کہ صرف دو منٹ کی خاموشی اختیار کرو، پھر کہتے ہیں ہفتے میں ایک بار سوگ منایا کریں گے، سوگ تو آپ کے سلیکٹرز کو منانا چاہیے،عوام کیوں منائیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف کے دور میں بھارت کو یہ جرات ہوئی کہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کری آخر عمران خان کے دور میں ہی بھارت نے کشمیر کو ترنوالہ کیوں سمجھ لیا عمران خان یہاں اپنا وزیراعظم اس لیے لانا چاہتا ہے کیونکہ وہ اسے صوبہ بنانا چاہتا ہے، آپ کشمیر کو صوبہ بنا کر کشمیریوں کی شناخت چھیننا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی کم تھی آج چینی اور تیل کی قیمتیں آسمان پر ہیں، بجلی دو روپے فی یونٹ تھیآج بجلی بھی بہت مہنگی ہے اور وہ بھی نہیں ملتی، عوام کے پاس جاتی ہوں تو ایک ہی نعرہ سننے کو ملتا ہے گو عمران خان گو۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ شیر پر مہر لگانے کے لیے 25 جولائی کو کوئی بھی گھر نہیں بیٹھے، لوگ اپنے ووٹ کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں ورنہ ووٹ چور ا?جائیں گے، عمران خان اگر تم نے کشمیر کا ووٹ چوری کیا تو کشمیری اپنے حق کے لیے ا?خر تک جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی بڑی تعدا میں آپ لوگ جلسے میں آئے ہیں اتنی تعداد میں شیر کو ووٹ دیا تو حکومت ن لیگ کی ہوگی ، عمران خان کے وزرائ کس منہ سے کشمیر میں جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں