تھانہ سٹی کوٹلی کی کارروائی، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال روڈپرغلط پارکنگ کرنیوالوں کوجرمانے ،متعدد موٹرسائیکل ضبط کرلئے

ہفتہ 25 جون 2022 15:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی سردارایازممتازنے کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال روڈپرغلط پارکنگ کرنے والوں کوجرمانے اورمتعدد موٹرسائیکل ضبط کرلئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل ایس ایچ اوسردارایازممتازنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال روڈپرخلاف قانون گاڑی،موٹرسائیکل کھڑی کرناجرم ہے ڈرائیورحضرات اپنی گاڑیاں،موٹرسائیکل وغیرہ پارکنگ ایریامیں کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدانہ ہواورایمرجنسی میں آنے والی ایمبولینسز،مریض حضرات کوبھی پریشانی نہ ہو۔مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی سردارایازممتازکے اس اقدا م کوسراہاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں