آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا‘احاطہ کچہری سے یوم شہدائے کشمیرکے حوالہ سے نکالی گئی

جمعہ 13 جولائی 2018 16:30

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پرآزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم شہدائے کشمیرمنایاگیا۔احاطہ کچہری سے یوم شہدائے کشمیرکے حوالہ سے نکالی گئی ریلی مختلف راستوںسے گزرتی بلدیہ ھال کوٹلی میںجلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔جلسہ تقریب سے ممبراسمبلی ملک محمدنوازخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسردارمحمدطارق،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،ضلعی صدرپی پی پی پرویزاکبر،ضلعی صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق لون،ڈی ای اومردانہ سائیںسلطان احمد،سردارگلفراز،مہاجرین فلاح وبہبودکے محمود قریشی ، نصیر احمد راٹھور، ملک ثاقب،اعجازمغل کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب میںاسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ڈی ای اوزنانہ ذکیہ سلطانہ،انفارمیشن آفیسرسردارمحمداکمل خان کے علاوہ،مذہبی وسیاسی جماعتوںکے قائدین،سول سوسائٹی،انجمن تاجران،وکلاء،ضلعی آفیسران ،ملازمین اورمیڈیاکے علاوہ دیگرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 13جولائی یوم شہداء کشمیر ان شہدا کی یاد دلاتا ہے جہنوں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر آزادی مکی مشعل کو اپنے خون سے روشن کیئے رکھاڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف جو تحریک 13جولائی 1931ء کو 22کشمیریوں کو یکے بعد دیگرے شہید کرنے پر شروع ہوئی اورکشمیریوںنے اپنے خون سے بھارت کی مذموم سازشوںکاخاک میںملاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیرکی حقیقی معنوںمیںبنیادرکھی۔

مقررین نے کہاکہ حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام نے کشمیریوںکی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمائت جاری رکھ کرکشمیریوںکی آزادی کی تحریک کومزیدجلابخشی ہے ایک مضبوط اورمستحکم پاکستان ہی کشمیریوںکی آزادی کاضامن ہے مقررین نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے اندرعملاً جنگ شروع کررکھی ہے اورمسلسل کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے آئے روزبھارت نہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے بچوں،بوڑھوں،جوانوں،خواتین کوشہیدکیاجارہاہے اس کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی نہیںآئی بھارت جانتاہے کہ وہ کشمیریوںکے دلوںسے آزادی کاجذبہ اورپاکستان کی محبت کونہیںنکال سکتااسی لیے وہ طاقت کے زورپرمعصوم کشمیریوںکوشہیدکررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ وہ جتنامرضی ظلم وستم کرلے کشمیری بزدل نہیںوہ بھارت سے ڈرنے والے نہیںآزادی کی خاطرکشمیری اپنے لہوکاآخری قطرہ تک بہادیںگے بھارت یادرکھے کہ اسے ہرکشمیری کے ایک ایک قطرے خون کاحساب دیناپڑے گاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوردنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی کی نعمت سے محروم نہیںرکھ سکتی عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے اندرنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرجدیدترین ہتھیاروںسے کئے جانے والے ظلم وستم کانوٹس لے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق کشمیریوںکوان کابنیادی حق آزادی دلوائے۔

تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور شہداء کشمیر کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں