گلپور ڈیم پر رات کی شفٹ میں کام کرنے والے محنت کش کو نامعلوم قاتلوں نے گولی مار کر قتل کر دیا

پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کوٹلی ہسپتال منتقل کردی‘قاتل کی تلاش جاری

جمعہ 13 جولائی 2018 16:31

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) گلپور ڈیم پر رات کی شفٹ میں کام کرنے والے محنت کش کو نامعلوم قاتلوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کوٹلی ہسپتال منتقل کردی- ورثاء نے مشکوک افراد پر شک ظاہر کر دیا پولیس قاتل اور وجہ قتل تلاش کرنے میں مصروف پولیس تھانہ ناڑ کے مطابق مقتول کی شناخت اشفاق ولد جاوید ساکن چمبیری چھوچھ سہنسہ ہوئی ہے مقتول گلپور ڈیم پر رات کی شفٹ میں کام کرتا تھا گذشتہ روز موٹر سائیکل پرسوار ڈیوٹی پر جارہا تھا کے گلپور کے قریب نامعلوم قاتلوں نے فائر کر کے زخمی کر دیا جسے پاس سے گزرنے والے مقامی افراد نے اٹھا کر شدید زخمی حالت میں کوٹلی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جان کی بازی ہار گیا واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی تھانہ پولیس ناڑ اور تھانہ پولیس سہنسہ کے اہلکارپہنچ آئے اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد ورثاء کی جانب سے شک کی بنیاد پر پانچ چھ مشکوک اشخاص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے وجہ قتل اور قاتلوں کے تلاش میں پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دی -

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں