ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی کی زیرصدارت تقریب کاانعقادہوا‘گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ میںدوران کام جاںبحق ہونے والے مزدوروںمیںچیک تقسیم کئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی کی زیرصدارت تقریب کاانعقادہوا۔جس میںڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون،میجراسدنقوی،مسٹربلال احمداورمحمدمعروف ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ میںدوران کام جاںبحق ہونے والے مزدوروںمیںڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی،ڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون ودیگرنے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ میںدوران کام دومزدور جاں بحق ہوگئے تھے مرحوم محمدتوقیرساکن گلہارکالونی کے والدمحمدناصرکوڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون کی طرف سے مبلغ20,20لاکھ روپے کے چیک اورایک ماہ کی تنخواہ بھی دی گئی۔۔تقریب میںڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون، میجراسدنقوی،مسٹربلال احمد،محمدمعروف کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔میراہ پاورکمپنی کی جانب سے مرحوم کے بھائی کومستقل ملازمت دینے کابھی اعلان کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں