بلدیہ عظمیٰ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے ،ملک محمد نواز

وزیراعظم آزادکشمیرکے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی کوجدیدترین اورماڈل سٹی بنائیںگے،چیف آفیسر بلدیہ

بدھ 18 جولائی 2018 14:46

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازنے کہاہے کہ بلدیہ عظمیٰ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے شہرکی صفائی ستھرائی،شہرکے اندرغلط پارکنگ کی روک تھام،ناجائزتجاوزات سمیت دیگراہم اقدامات کررہے ہیںشہریوںکوریلیف دینے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے سینٹری ورکرزصبح وشام شہرکی صفائی ستھرائی احسن اندازسے کررہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی سٹی کوماڈل سٹی بنائیںگے اس وقت کوٹلی سٹی کے مختلف مقامات پرندی نالوںکی صفائی ستھرائی، مختلف ایریازمیںجڑی بوٹیوںکے کٹائی اورکتامارمہم جاری ہے بلدیہ ملازمین صبح وشام مسلسل اپنے فرائض منصبی احسن اندازسے سرانجام دے رہے ہیںمون سون کی مسلسل بارشوںکی وجہ سے ندی نالوںکی صفائی ستھرائی کاکام بھی روزانہ کی بنیادپرجاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزکوٹلی سٹی کے دورہ کے دوران سینٹری ورکرزکی طرف سے کیے جانے والے کام کی چیکنگ،ناجائزتجاوزات کے خاتمہ،جڑی بوٹیوںکی کٹائی اورشہربھرکی صفائی ستھرائی چیک کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرانسپکٹرسرداربشارت،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزجلالی،چوہدری اسدودیگربھی موجودتھے۔چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان،وزیربلدیات راجہ محمدنصیرخان کی خصوصی ہدائت کے مطابق ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدودیگربلدیہ کے آفیسران واہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاںاحسن اندازسے نبھارہے ہیں حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی کوجدیدترین اورماڈل سٹی بنائیںگے ۔

بلدیہ کے ملازمین صبح وشام اپنے فرائض منصبی احسن اندازسے سرانجام دے رہے ہیںانہوںنے کہاکہ شہری بھی بلدیہ کے عملہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریںتاکہ کوٹلی سٹی کوجدید،ماڈل اورمثالی سٹی بناسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں