ْ کوٹلی‘ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت 19جولائی یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 18 جولائی 2018 15:29

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر سردارذیشان نثارکی زیر صدارت 19جولائی یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںصدرڈسٹرکٹ پریس کلب زاہدآصف سلطان،مرکزی رہنمان لیگ لیاقت مغل ایڈووکیٹ،بابرمحمودبیگ،جماعت اسلامی کے زاہدالحسن چوہدری،انجمن فلاح وبہبودمحموداحمدقریشی،مطلوب چوہدری،سردارگلفرازاحمدخان ودیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج دن 10بجے احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس سے یوم الحاق پاکستان کے حوالہ سے ریلی نکالی جائیگی جومختلف راستوںسے ہوتی ہوئی بلدیہ ھال کوٹلی میںپہنچے گی۔یوم الحاق پاکستان تقریب سے مختلف سیاسی وسماجی رہنما،سول سوسائٹی،وکلاء،انجمن تاجران،میڈیااورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادشرکت وخطاب کریںگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں