آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم الحاق پاکستان بنایاگیا

کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘ مقررین

جمعرات 19 جولائی 2018 14:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی یوم الحاق پاکستان بنایاگیااس حوالہ سے بلدیہ ھال کوٹلی میںایک تقریب منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدخان نے تھے۔تقریب سے لیاقت مغل ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز،حبیب آفاقی،زاہدالحسن چوہدری،سردارگلفراز،سائیں سلطان احمد،محموداحمدقریشی ایڈووکیٹ،معروف طفیل،ملک ثاقب ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردارطارق، اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،اسسٹنٹ کمشنرنکیال سردارولید،تحصیلدارمحمدخالد،چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنوازخان،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،عبدالحمیدزیدی،الطاف بھٹی،کے بی خورشیدملک،بابرمحمودبیگ ودیگرنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جغرافیائی ،اقتصادی،لسانی وثقافتی اورمذہبی اعتبارسے ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق نہایت ضروری ہے کیونکہ ریاست کی آبادی کا80فیصدحصہ مسلمانوںپرمشتمل ہے اورپاکستان کے تمام بڑے دریائوںکے سرچشمے بھی کشمیرمیںہیںاورریاست کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہبی،ثقافتی اوراقتصادی رشتوںمیںمضبوطی سے بندھے ہوئے ہیںپاکستان کاقومی ترانہ کشمیرکی نمائندگی کرتاہے قدرتی طورپرپاکستان اورکشمیرایک دوسرے کے بالکل قریب ہیںبظاہر19جولائی یاالحاق پاکستان بہت چھوٹے الفاظ نظرآرہے ہیںلیکن اس کے اندرڈیڑھ کروڑانسانوںکی آزادی اورایک بڑے ملک پاکستان کے ساتھ مستقبل کی وابستگی مضمرہے تحریک جدوجہدآزادی کی منزل الحاق پاکستان ہے مقررین نے کہاکہ کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے بھارت طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیدائشی حق ، حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا کشمیری عوام بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی اس مذموم سازش کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اوراستحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں