قربانی کے موقع پر کوٹلی میں صفائی کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی

پیر 20 اگست 2018 14:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء)ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاہے کہ دوران عیدالضحیٰ کوٹلی شہرکی تمام وارڈز میںقربانی کے جانوروںکی اوجریاں،انتڑیاں ودیگرفضلہ کی صفائی ستھرائی ، معاملات کودرست رکھنے اورشہرکوصاف ستھرارکھنے کے لیے ہیڈجمعداران،سینٹری ورکرزودیگرملازمین پرمشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عیدالضحٰی کے دوران جملہ صحت وصفائی کی نگرانی پرویزاخترجلالی چیف سینٹری انسپکٹرکریںگے ۔عیدالضحیٰ کے دوران شہربھرکی صفائی ستھرائی،قربانی کے جانوروںکی اوجریاں،انتڑیاں ودیگرفضلہ کی صفائی ستھرائی کے لیے بلدیہ کوٹلی نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو چوبیس گھنٹے کام کریگی اورشہرکوصاف رکھے گی شہری بھی میونسپل کارپوریشن کے عملہ سے تعاون کریں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں