پولیس ملازمت عبادت کادرجہ رکھتی ہے‘ڈی آئی جی میرپور ڈویژن

منشیات فروشی سمیت دیگرمجرمان قانون شکن عناصراورمجرمان اشتہاریوںکوکیفرکردارتک پہنچاناپولیس کابنیادی واولین فریضہ ہے‘محمد یاسین قریشی

بدھ 19 ستمبر 2018 15:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی میرپورڈویژن محمدیاسین قریشی نے کہاکہ پولیس ملازمت عبادت کادرجہ رکھتی ہے منشیات فروشی سمیت دیگرمجرمان قانون شکن عناصراورمجرمان اشتہاریوںکوکیفرکردارتک پہنچاناپولیس کابنیادی واولین فریضہ ہے پولیس آفیسران واہلکاران عبادت سمجھ کراپنافریضہ اداکریںکوئی بھی مظلوم شخص دادرسی کے لیے ہمیشہ پولیس کے دروازے پردستک دیتاہے ہم سب کواللہ کے حضورجوابدہ ہوناہے مظلوم کی مدداورظالم کے خلاف قانونی کاروائی ایمانداری اورانصاف کے تقاضوںکے مطابق کریںلوگوں کی خدمت آپ کے مقدرمیںہے جزااورسزاکے عمل پریقین رکھتاہوںبہترکارکردگی کامظاہرہ کرنے والوںکے لیے انعام اورناقص کارکردگی پرسزاہوگی پولیس آفیسراپنی ڈیوٹی محنت،ایمانداری اورفرض شناسی سے اداکرکے دنیااورآخرت دونوںمیںفلاح وبھلائی کاحقدارہوسکتاہی-ان خیالات کااظہارانہوںنے امام بارگاہوںکادور ہ اورسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے بعدایس پی آفس میںایس پی راجہ عرفان سلیم ودیگرآفیسران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی محمدیاسین قریشی نے کہاکہ محکمہ پولیس میںمظلوم لوگوںکی خدمت کرنے کاموقع زیادہ ہے میرٹ پالیسی کوہرلمحے مدنظررکھ کرتمام مقدمات کافیصلہ کیاجائے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سماج دشمن عناصرسے نمٹنااوران کوکیفرکردارتک پہنچاناہمارابنیادی فریضہ ہے اس فرض کواحسن طریقے سے سرانجام دینے والے پولیس آفیسران واہلکاران محکمہ کے لیے ہیرواوربہترین کارکردگی کی بنیادپرانعامات کے مستحق ہیں۔

دریں اثناء ڈی آئی جی محمدیاسین قریشی نے ضلع کوٹلی میںلاء اینڈآرڈرکوتسلی بخش قراردیا۔اس موقع پرایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے یوم عاشور پرانتظامات کے حوالہ سے ڈی آئی جی محمدیاسین قریشی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محرم الحرام میںامن وعامہ کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لیے ضلع بھرکی نفری کوخصوصی ہدایات دے دی گئی ہیںمحکمہ پولیس محرم الحرام میںاضافی ڈیوٹیاںبھی سرانجام دے کرشہریوںکے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنارہی ہے ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم نے کہاکہ شہری بھی تمام مشکوک افرادپرنظررکھیںاورپولیس کواپنی گلی محلے میںرہائش پذیراجنبی افراد کی معلومات سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں