کوٹلی ‘انتظامیہ اورپولیس نے محرم الحرام کے دوران انتظامات کے حوالے سے ضلع کوٹلی کی اہم شاہرائوںپرفلیگ مارچ کاانعقادکیاگیا

بدھ 19 ستمبر 2018 15:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) انتظامیہ اورپولیس نے محرم الحرام کے دوران انتظامات کے حوالے سے ضلع کوٹلی کی اہم شاہرائوںپرفلیگ مارچ کاانعقادکیاگیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم ودیگرمتعلقہ آفیسران بھی فلیگ مارچ میںشریک تھے۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میںمحکمہ شہری دفاع، نویدویلفیئر شہید فائونڈیشن، ریسکیو 1122،تعمیرات عامہ،میونسپل کارپوریشن ،محکمہ شہری دفاع اورمحکمہ صحت کے علاوہ دیگرمتعلقہ محکمہ جات شامل تھے۔ فلیگ مارچ ڈپٹی کمشنرآفس احاطہ کچہری سے شروع ہوااورشہرکی اہم شاہرائوںکاچکرلگاتاہواواپس ڈپٹی کمشنرآفس احاطہ کچہری پہنچ کراختتام پذیرہوا۔فلیگ مارچ میںتھانہ سٹی کوٹلی اوردیگرمتعلقہ محکموںکی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔فلیگ مارچ کے دوران انتظامیہ اورپولیس آفیسران کومحرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں