کوٹلی ،ْ پولیس نے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی ،ْ شراب بنانے کا سامان اور ایک کین شراب بر آمد ،ْ ایک گرفتار ،ْ مقدمہ درج

پیر 24 ستمبر 2018 17:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) تھانہ پولیس کوٹلی ان ایکشن شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی سترہ بوتل شراب سمیت شراب بنانے کا سامان اور ایک کین شراب برآمد چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،ْایک گرفتار ،ْتین کی گرفتار ی کے تلا ش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر چند دن قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او جاوید سوز نے ہمراہ تفتیشی آفیسران چوہدری جمیل ،قیوم انصاری، معہ نفری مین بازار کے مقام پر رہایشی کمروں میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی سترہ بوتل شراب ایک کین الکول سمیت شراب کی تیاری میں استعمال ہونے والا کیمکل خالی بوتلیں لیبل سیل کے لیے استعمال ہونے والی مشین برآمد کر کے پرویز مسیح کو گرفتار کر کے اس کے تین ساتھیوں نین،شہباز،جواد کے خلاف منشیات ایکٹ 3/4کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش جبکہ دیگر تین ملزمان کی گرفتار کے لیے چھاپے مارانا شروع کر دے ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں