ضلع کوٹلی میںبھی پولیوکے خاتمے کے لیے

مورخہ24ستمبرتا27ستمبر2018چارروزہ قومی مہم کاافتتاح کردیاگیا مقصدکوحاصل کرنے کے لیے ہمیںمحکمہ صحت عامہ کی پولیوٹیموںسے بھرپوراورمکمل تعاون کرناہوگا ،ْہیلتھ آفیسر

پیر 24 ستمبر 2018 17:16

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ضلع کوٹلی میںبھی پولیوکے خاتمے کے لیے مورخہ24ستمبرتا27ستمبر2018چارروزہ قومی مہم کاافتتاح کردیاگیا۔مہم کاافتتاح اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے ڈی ایچ اوآفس میں05سال سے کم عمربچوںکوپولیوکے قطرے پلاکرکیا۔افتتاح کے موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ڈبلیوایچ اوڈاکٹرماریہ ذوالفقار،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمدکامران گورسی،فوکل پرسن محمدشفیع،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرملک انصار،ڈاکٹرفداحسین بٹ، کائنات،محمدپرویزکے علاوہ معززین شہر اورعوامی نمائندے اورملازمین محکمہ صحت عامہ بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثاراورنمائندگان پریس کوضلع کوٹلی میںچارروزہ قومی پولیومہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی کی ٹیمیں گھرگھرجاکرپانچ سال تک عمرکے تمام بچوںکوقطرے پلائیں گی انہوںنے کہاکہ پاکستان سمیت آزادکشمیربھرمیںپولیوسے بچائوکی مہم کوایک قومی،مذہبی اوردینی فریضہ کی طرح اداکرنانہ صرف حکومت ،محکمہ صحت عامہ بلکہ ہرفرد،ہرشہری اورہرملازم کی اولین ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ چارروزہ مہم کے دوران ضلع کوٹلی میںپانچ سال تک کی عمرکے بچوںکوپولیوقطرے پلانے کے لیے ضلع کوٹلی کو39زون میںتقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزرمقررکئے گئے ہیںڈبلیوایچ اوکی ہدائت کے مطابق پولیو مہم کوکامیاب بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کوٹلی،فتح پورتھکیالہ،سہنسہ کے ساتھ ساتھ 39یونین کونسلزکی سطح پرٹیموںکی نگرانی کے لیی39یونین کونسل میڈیکل آفیسرزاور87یونین کونسل،وارڈزانچارجزمقررکئے گئے ہیںان انچارج ہاء کی نگرانی میںپانچ سال تک کی عمرکے 128456بچوںکوپولیوکے قطرے پلانے کے لیے 65فکسڈسنٹراور355موبائل ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیںوالدین کے ہمراہ سفرکرنے والے بچوںکے لیی21مختلف ضروری مقامات پرٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیںانہوںنے عوام الناس،سرکاری ونجی سکولزکی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گھرگھرآنے والی محکمہ صحت کی ٹیموںسے تعاون کرکے پانچ سال تک کے عمرکے تمام بچوںکوپولیو قطرے ضرورپلوائیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے کہاکہ آزادکشمیرکے داخلی اورخارجی راستوں،شہری ودیہی علاقوںمیںپولیوٹیمزکی انتھک محنت اورمحکمہ صحت عامہ کی بہترحکمت عملی کے ساتھ ساتھ پولیو مہم کامیاب رہی ہیںانہوںنے کہاکہ حکومت ،محکمہ صحت عامہ کی کامیاب حکمت عملی اورپولیوٹیموںکی انتھک محنت کی وجہ سے ابھی تک آزادکشمیرمیںکوئی بھی پولیوکیس رپورٹ نہیںہوا،عوام الناس کے تعاون کے بغیرپولیوکامکمل خاتمہ نہیںکیاجاسکتااس مقصدکوحاصل کرنے کے لیے ہمیںمحکمہ صحت عامہ کی پولیوٹیموںسے بھرپوراورمکمل تعاون کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں