وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان کی قیادت میںحلقہ دونکیال کی عوام متحدومنظم ہے‘ملک ساجد ایڈووکیٹ

سردارفاروق سکندرخان نے الیکشن میںعوام سے جوبھی وعدے کئے تھے وہ من وعن پورے ہور ہے ہیں

پیر 24 ستمبر 2018 21:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لائرفورم کے رہنماملک ساجدایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان کی قیادت میںحلقہ دونکیال کی عوام متحدومنظم ہے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان نے الیکشن میںعوام سے جوبھی وعدے کئے تھے وہ من وعن پورے ہور ہے ہیںاورحلقہ کے اندربلاتخصیص تعمیروترقی کاایک نہ رکنے والاسلسلہ جاری ہے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان ضلع کوٹلی بالخصوص حلقہ دونکیال کی تعمیروترقی،عوامی خوشحالی کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیںآج حلقہ نکیال کے اندرمختلف پراجیکٹس پرکام جاری ہے جواپنی مقررہ مدت کے اندرپایہ تکمیل تک پہنچ جائیںگے ان خیالات کااظہارانہوںنے وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان کے دورہ پناگ،قمروٹی کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آج حلقہ کے اندرسڑکات بہتروپختہ ہورہی ہیںہسپتالوںکے اندرمریضوںکانہ صرف بہترین اندازسے علاج ہورہاہے بلکہ ہرایک دوائی بھی مل رہی ہے حلقہ نکیال کے دورافتادہ علاقوںکی تعمیروترقی کے لیے بھی وزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان انتہائی گہری دلچسپی رکھتے ہیںاوروقتا فوقتا ان علاقوںکامعائنہ بھی کرتے رہتے ہیںوزیرمال وبہبودآبادی سردارفاروق سکندرخان نے پناگ،قمروٹی ودیگرعلاقوںکاتفصیلی دورہ کرکے حقیقی معنوںمیںعوامی لیڈرہونے کاثبوت دیاہے انہوںنے کہاکہ سردارفاروق سکندرخان اپنے آبائواجدادکے تعمیروترقی کے ویژن،بے لوث اوربلاتخصیص عوامی خدمت کے جذبے کولے کرآگے بڑھ رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج حلقہ دونکیال کی عوام سردارفاروق سکندرخان پرنہ صرف بھرپوراعتمادکرتی ہے بلکہ ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے انہوںنے کہاکہ کریلوی خاندان نے آزادکشمیربھراوربالخصوص ماہریاں،قمروٹی،پناگ کے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوںمیںسڑکات، سکول وکالجزاوررورل ہیلتھ سنٹرزدے کرعوامی خدمت کادعوی اپنے نام کیاہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں