کوٹلی ‘ڈویژنل ڈائریکٹرکالجزطاہرفاروق کے اعزازمیںپرنسپل نگہت سیماکی طرف سے ا

منگل 25 ستمبر 2018 14:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈویژنل ڈائریکٹرکالجزطاہرفاروق کے اعزازمیںپرنسپل نگہت سیماکی طرف سے ایبلوداعی تقر۔گورنمنٹ تنویراحمدشہیدپوسٹ گریجویٹ گرلزکالج میںپرنسپل نگہت سیماکی طرف سے ڈویژنل ڈائریکٹرکالجزطاہرفاروق کے اعزازمیںالوداعی تقریب منعقدکی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹرکالجزطاہرفاروق تھے جبکہ تقریب کی صدارت گورنمنٹ تنویراحمدشہیدپوسٹ گریجویٹ گرلزکالج کی پرنسپل نگہت سیمانے کی۔

(جاری ہے)

تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیاجبکہ طالبہ نے ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔گورنمنٹ تنویراحمدشہیدپوسٹ گریجویٹ گرلزکالج کی پرنسپل نگہت سیمانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈویژنل ڈائریکٹرکالجزطاہرفاروق نے اپنی سروس کے دوران انتہائی محنت،لگن،ایمانداری اورفرض شناسی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے انہوںنے ملازمت کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکوبہترین اندازسے بروئے کارلاتے ہوئے اپنافرض احسن طریقے سے سرانجام دیا۔ڈویژنل ڈائریکٹرکالجزطاہرفاروق نے دوران سروس نظام تعلیم میںبہتری کے لیے اپنابھرپورکرداراداکیابلاشبہ تعلیم کے میدان میںان کی گرانقدرخدمات ہیںجنہیں تادیریادرکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں