تھانہ پولیس سہنسہ کی کاروائی ‘منشیات (چرس) کوٹلی سپلائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار ‘1115 گرام چرس برآمد

چرس بیچنے والے اور خریدنے والے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع کردی گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 12:25

کوٹلی/سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) تھانہ پولیس سہنسہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف دبنگ کاروائی ‘منشیات (چرس) کوٹلی سپلائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار 1115 گرام چرس برآمد کر کے چرس بیچنے والے اور خریدنے والے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع جبکہ دیگر دو کاروائیوں کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشیہاری سمیت ایک اور منشیات فروش بھی دھر لیا بھاری مقدار میں منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور ڈویژن یاسین قریشی ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سہنسہ سردار افتخار نے ہمراہ تفتیشی آفیسر راجہ زوالفقار ڈی ایف سی راجہ اخمل،نایاب خان،حسنین خان ،اویس یوسف نے دوران ناکہ بند ی مشکوک موٹر سائیکل سوار عقیل ولد معروف کو روک کر تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم کے زیر قبضہ شاپر سے 1115گرام چرس برآمد کر کے تفتیش کی تو ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا اس نے مذکورہ چرس شبران نامی شخص سے خریدی ہے جس پر پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ 9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے دوسرے ملزم کی تلاش شروع کر دی درین اثنا دواور کاروائیوں کے دوران اشتہاری سمیت منشیا ت فروش گرفتار کر ہیروئن اور چرس برآمد کر کے ملزمان کو تھانے بند کر کے تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او سہنسہ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے تھانہ سہنسہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں -

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں