راجہ زبیراقبال کیانی کومیرٹ پرکمشنربرائے اوورسیزتعینات کیاگیا‘ راجہ محمد واصف

بدھ 26 ستمبر 2018 14:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل سرہوٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمدواصف نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اورپوری کابینہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے راجہ زبیراقبال کیانی کومیرٹ پرکمشنربرائے اوورسیزتعینات کیاہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ کارکنوںکوان کی محنت کاصلہ دیااورکارکنوںکوایڈجسٹ کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی پوری کابینہ کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک اورجانثارکارکن راجہ زبیراقبال کیانی کوکمشنربرائے اوورسیزتعیناتی سے ثابت ہوگیاکہ جماعت کے لیے دن رات ایک کرنے والے،محنتی اورجانثاران کارکنان کون لیگ مقام دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس میںکوئی شک نہیںکہ راجہ زبیراقبال کیانی نے جماعت پرجب بھی مشکل وقت آیاسیسہ پلائی دیوارکی طرح جماعت کے ساتھ کھڑے رہے اورجماعتی ڈسپلن کاخیال رکھاراجہ زبیراقبال کیانی جیسے متحرک اورجانثارکارکن جماعت کاقیمتی اثاثہ ہیںراجہ زبیراقبال کیانی نے بیرون ممالک پاکستان مسلم لیگ ن کی مضبوطی،بہتری اورکامیابی کے لیے ہمیشہ دن رات کام کیااورجماعت کاپیغام گھرگھرپہنچانے میںاپنااہم کرداراداکیا۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن کی ایڈجسٹمنٹ سے باقی کارکنان کوحوصلہ ملااورانہیںاس بات کی خوشی ہوئی کہ جماعت کے اندرمیرٹ پرفیصلے کئے جاتے ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں