کوٹلی،نوسر بازی سے رقم لوٹ کر فرار ہونے والا بوڑھا بیٹے اور بہو کے ساتھ گرفتار ،مال مسروقہ برآمد ،مقدمہ درج

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) نوسر بازی سے رقم لوٹ کر فرار ہونے والا بوڑھا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی جبکہ مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد شیرازکیانی نامی شہری نے پولیس کو تحریری درخواست دی کے وہ سرساوہ چوک میں دانش ائر ٹریول کے نام سے کرنسی کا کاروبار کر تا ہے گذشتہ روز تقریبا ساٹھ سالہ ایک نامعلوم شخص جس کے ہمراہ ایک نوکوان اور ایک لڑکی تھی نے آ کر کہا کے کوٹلی کاروبار کے لیے اسلام آباد سے آئے ہیں پانچ ہزار کے نوٹوں کی ایک پیٹی چاہیے میں نے مذکورہ شخص کو ایک سیل نوٹوں کی پانچ لاکھ والی پیٹی دیمذکورہ شخص نے پیٹی کھول کر نوٹ چیک کرنے کی اجازت لی تو سائل نے اس کو کھول کر چیک کرنے کو کہا اس نے پیٹی کھول کر چیک کی اور نوٹ دیکھ کر واپس کر کے بغیر کچھ بتائے تینوں دوکان سے باہر نکل کر مہران گاڑیمیں بیٹھ کر چلے گے جب سائل نے نوٹ گنتی کیے تو ا1,75000روپے کم تھے باہر نکل کر دیکھا تو باہر کوئی بھی موجود نہ تھا پتہ چلا کے سہنسہ کی طرف مہران گاڑی جاتے ہو ئے دیکھی گئی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ طاہر ایوب نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے کاروائی کرتے ہوئے نین سکھ کے مقام سے فرار ہوتے ہوئے کار نمبرAGW/ITC958کو روک کر تین ملزمان جن شناخت ایون ظاہر زادہ اور محرم ایوب اور اس کی بیوی مریم محرم کے قبضہ سے نوسربازی کر کے جو رقم لوٹی تھی کو برآمد کر کے ملزمان کے خلاف بجرائم14EHA/APC417/34کے تحت مقدمہ درج کر کے ان کے زیر قبضہ مہران کار بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں