کوٹلی‘سکول ٹیچر نے آٹھویں کی طالبہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا

طالبہ کو رات دو بجے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ‘ورثاء کی طرف سے پولیس میں مقدمہ درج کروانے پر طالبہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں تشویشناک حالت میں کوٹلی ہسپتال منتقل پولیس نے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق طالبہ سے میڈیکل کے مطابق زیادتی کی تصدیق کر دی

جمعرات 8 نومبر 2018 15:21

کوٹلی‘سکول ٹیچر نے آٹھویں کی طالبہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) سکول ٹیچر نے آٹھویں کی طالبہ کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا طالبہ کو رات دو بجے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ورثاء کی طرف سے پولیس میں مقدمہ درج کروانے پر طالبہ نے زہریلی گولیاں نگل لی تشویشناک حالت میں کوٹلی ہسپتال منتقل پولیس نے طالبہ سے میڈیکل کی روشنی کے مطابق زیادتی کی تصدیق کر دی ملزم کی تلاش میں چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے نکیال کریلہ پائیں کے مقام پر سرکاری سکول ٹیچر مجیب الرحمان نے اپنی ہی آٹھویں کی طالبہ (ع) کو سکول سے چھٹی کے بعد ورغلا کر اپنی دوکان پر لے جا کر اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا اوررات دو بجے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب جب طالبہ کو والدین نے پوچھا کے کہاں تھی ہم ڈھونڈ تے ہوئے تھک گئے جس پر طالبہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا پو را واقعہ والدین کو بتایا جس پر والد نے تھانہ میں مقدمہ درج کروانے کے لیے اپنے محلے داروں سے مشورہ کیا جس کی خبر طالبہ کو ہو گئی جس پر طالبہ نے بدنامی کے ڈر سے زہریلی گولیاں نگل لی جس پر حالت غیر ہونے پر مقامی ہسپتال نکیال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے تشویشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرہ میں بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق طالبہ سے میڈیکل کے مطابق زیادتی کی تصدیق کر دی-

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں