کوٹلی،سی آئی اے سٹاف ان ایکشن شہر میں شراب سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار ،دس بوتل شراب برآمد ،مقد مہ درج

جمعرات 15 نومبر 2018 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سی آئی اے سٹاف نے کوٹلی شہر میں شراب سپلائی کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر کے دس بوتل شراب برآمد کر لی ،مقد مہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف شہزاد سرورنے ہمراہ خان راشد ،راجہ عمران معہ نفری منیل پل پر دوران پڑتال منشیات ناجائز اسلحہ کھوئیرٹہ کی جانب سے آنے والے مشکوک نوجوان احسان ولدشہزاد ساکن چوکی مونگ کو روک کر تلاشی لی تو اس کے زیر قبضہ توڑے سے دس بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں