عاشقان رسولؐ کل جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منائیں گے‘ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی

منگل 20 نومبر 2018 14:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے صدروایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ ایوب اورپاکستان مسلم لیگ ن کوٹلی سٹی کے صدروایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاہے کہ عاشقان رسولؐ کل جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام اور شایان شان طریقہ سے منائیںگے شہر، گلی ،محلے،بازار،مارکیٹیں،سرکاری دفاترمیں بھرپور سجاوٹ کر دی گئی ہے۔

ضلع کوٹلی کی فضائیں آمدمصطفیؐ مرحبامرحبا،سرکار کی آمدمرحبامرحبا،غلام ہیںغلام ہیںرسولؐ کے غلام ہیںکے نعروںسے گونجنے لگی۔عاشقان رسول انتہائی مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ میلادکی تیاریوںمیںمصروف ہیں۔بچے،بوڑھے،جوان،مرد وخواتین ہرکوئی رحمت العالمینؐ،خاتم النبینؐ کی آمدکے حوالے سے خوشیاںمنانے میںمصروف ہے گھروں، گلیوں، مسجدوں، مارکیٹوں، سرکاری عمارات غرض کے ہرگلی کوچہ اس وقت برقی قمقموں،میلادکے جھنڈوںسے جگمگارہاہے ۔

(جاری ہے)

لوگوںنے اپنے موٹرسائیکلوں،گاڑیوںپربھی میلادالنبی ؐکے حوالہ سے جھنڈے لگائے اور اپنی گاڑیوںپرخوبصورت سجاوٹ بھی کی ہوئی ہے۔عید میلاد النبیؐ دنیا میں انسانوں کے لیے امن و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اس خوشی اور مسرت کے دن عالم اسلام کے مسلمان اپنے رب کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی نعمت ملنے کی خوشیاں مناتے ہیں رسولؐ کی آمد سے پوری کائنات کے فرشتے جن و انسان سمیت تمام مخلوق کے لیے خوشی کا پیغام لاتی ہے ۔

سرکار دوجہاں ؐ کی تشریف آوری سے دنیا ایسی منور ہوئی کہ اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور ہو گئے حضور اکرم ؐ کی تعلیمات سے دکھی ،بے سہارا ، مجبور اور غلام انسانوں کو آزادی جیسی نعمت نصیب ہوئی رسول ؐ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپ ؐ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبی ؐ اور آپؐ سے اصل محبت ہے ہمیں چاہئے کہ ربیع الاول کے مہینے میں کثرت سے درودو سلام کا ورد جاری رکھیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں