کوٹلی سٹی کوجدیداورماڈل سٹی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں‘ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق کوٹلی کوتعمیروترقی کاشاہکاربنائیںگے‘سردار محمد زاہد

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:17

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کوٹلی سٹی کے صدر،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاہے کہ کوٹلی سٹی کوجدیداورماڈل سٹی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق کوٹلی کوتعمیروترقی کاشاہکاربنائیںگے اس وقت کوٹلی شہرکے اندرجہاںمختلف ترقیاتی کام جاری ہیںوہیںپرکوٹلی کی سڑکات کوپختہ بنانے کاکام بھی تیزی سے جاری ہے شہرکی صفائی ستھرائی،شہرکے اندرغلط پارکنگ کی روک تھام،ناجائزتجاوزات سمیت دیگراہم اقدامات کررہے ہیںشہریوںکوریلیف دینے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اپنے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے شہرکی صفائی ستھرائی پرکسی قسم کاکوئی کمپرومائزنہیں سینٹری ورکرزصبح وشام شہرکی صفائی ستھرائی احسن اندازسے کررہے ہیںبلدیہ عظمیٰ کے اہلکاران مختلف شفٹوںمیںشہرکی صفائی ستھرائی کررہے ہیںشہری بھی بلدیہ سے تعاون کریںتاکہ کوٹلی سٹی کوصاف ستھرا،خوبصورت اورماڈل سٹی بناسکیں-ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آفس میںسیدشمس محی الدین کی قیادت میںملنے والے عوامی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،چیف سینٹری انسپکٹرپرویزاخترجلالی ودیگربھی موجودتھے۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق انشاء اللہ تعالیٰ کوٹلی کوجدیدترین اورماڈل سٹی بنائیںگے بلدیہ کے آفیسران واہلکاران اپنی اپنی ذمہ داریاںاحسن اندازسے نبھارہے ہیںسینٹری ورکز بلیاہ محلہ،جامع محلہ،شاہی محلہ،چغتائی محلہ،لاری اڈہ،بائی پاس روڈ،منڈی،مندرمحلہ،ہائوسنگ سکیم سمیت شہرکے دیگرعلاقوںمیںمختلف اوقات کارمیںصفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوران کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہی ہے حکومت آزادکشمیر بجلی،پانی،صحت،تعلیم سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس بات کومدنظررکھتے ہوئے کے صحت منداورتندرست رہناانسان کاپیدائشی حق ہے اورصحت وتندرستی بیماریوںسے نجات کی صورت میںہی ممکن ہے اوربہت سی بیماریوںسے ہم ذاتی اور نجی قسم کی صفائی ستھرائی کی بنیادپرنہ صرف محفوط رہ سکتے ہیںبلکہ حسین وجمیل اورقوی وتوانابھی بنے رہ سکتے ہیںشہرمیںہنگامی بنیادوںپر؂صفائی ستھرائی کی مہم کوتیزکرتے ہوئے مختلف ٹاسک فورس یونٹس تشکیل دے دیئے ہیںجومختلف اوقات کارمیںکوٹلی سٹی کے مختلف ایریازمیںصفائی ستھرائی کے نظام کومزیدبہتراندازمیںسرانجام دینگے ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہدنے شہریوں،تاجروںسے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیہ کے اہلکاران سے تعاون کریںاوراپناکوڑاکرکٹ باہرگلیوں،سڑکات پرپھینکنے کی بجائے ڈسٹ بنزکااستعمال کریںبلدیہ اہلکاران اپنے مقررہ وقت پرآئینگے اورکوڑاکرکٹ اٹھالے جائینگے

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں