مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو بھی عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جارہے ہیں ‘وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہماری ٹیم کے کپتان ہیں میرے حلقہ سہنسہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں

بدھ 12 دسمبر 2018 21:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) آزادکشمیر کے وزیربلدیات راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو بھی عوام سے وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جارہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہماری ٹیم کے کپتان ہیں میرے حلقہ سہنسہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں جن میں ہولاڑ سے لے کر گلپور تک سڑک ،سہنسہ سے کلاہ تک 24فٹ چوڑی کشادہ سڑک ،سہنسہ میں گریٹر واٹر اسکیم جو کہ کروڑوں کا منصوبہ ہے اور اب گرڈ اسٹیشن کا قیام جو کہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے میں دن رات اپنے حلقے کے عوام کی بہتری اور انھیں ہر سہولت انکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے عزم کے ساتھ کام کرتا ہوں جو میرے سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہوتی ہے مگر میرا کام عوام کی خدمت ہے جو کہ کسی کسی کے نصیب میں ہوتی ہے ن لیگ کی حکومت میںجتنے منصوبے پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیںکسی اورحکومت میںایسا نہیںہوا-ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ عوامی حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کروں گا مسلم لیگ ن کی حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے پورے حلقے کے اندر سڑکیں پختہ ہو رہی ہیں آزاد کشمیر میں تمام ترقیاتی منصوبے اپنی مدت کو پایا تکمیل کو پہنچیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کا ایجنڈا ہر حال میں پایا تکمیل تک پہنچے گا انہوں نے کہا کہ میری بس ایک ہی خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں سرکاری آفیسر محنت و لگن سے اپنے کام کر رہے ہیں جو قابل تعریف بات ہے غلطیاں ہر کسی سے ہوتی ہیں ہم کوئی فرشتے نہیں ہیں مگر آپ خود اندازہ لگا لے کہ ہمارے دور میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں عوام علاقہ سہنسہ نے وزیر بلدیات کا سہنسہ میں کروڑ وںکی لاگت سے گرڈ اسٹیشن کامنصوبہ شروع کروا نے پر مبارک دیتے ہو ئے کہا کہ وزیر بلدیات راجہ نصیراحمد خا ن نے اپنے حلقہ سہنسہ میں 50کروڑ کی لاگت سے گرڈ اسٹیشن کے منصوبے سمیت دیگر منصوبے شروع کروا کر عوام علاقہ کے ہزاروں افراد کے دل جیت لیے کروڑوں روپوں کی لاگت کے ان منصوبوں کے بننے سے ہولاڑ ،کرائی ٹوٹ ،پلیٹ سیداں ،بھرنڈ ،چھنی ،سہنسہ ،تریاں ،حاجیہ آباد ،سہرمنڈی ،اسلام آباد ،انوئی سرہوٹہ ،سرساوہ پنجیڑہ ،کلاہ اور دور آباددیہات میں ہزاروں افراد بجلی کی بے جا لوڈشیڈینگ،طویل ترین بریک ڈائونز ،کم وولٹیج سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی ابتدائی طور پرسہنسہ (سائلہ) کے مقام پر بننے والے گرڈ اسٹیشن کے لیے 50لاکھ روپے کی پہلی قسط حکومت آزادکشمیر نے جاری کر دی اور اس کاٹینڈر جاری ہو چکا ہی-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں