یوتھ کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،راجہ فاروق حیدر
جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی یوتھ ،نوجوانوں نے ہر موقع پر پارٹی کی کامیابی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،نوجوانوں سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے اسی لئے سٹوڈنٹ یونینز بحال کیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر (ن) لیگ یوتھ ونگ آزاد کشمیر سے گفتگو
ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:26
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر مال سردار فاروق سکندرخان ،سابق وزیر سردار نعیم احمد خان ،سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف ،ڈی جی ذوالفقار ملک ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ ایوب ،ایڈمنسٹر یٹربلدیہ سردار زاہد،چیئرمین کے ڈی اے راجہ عقیل بھی موجود تھے ۔
وزیراعظم نے یوتھ کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے یوتھ کی پارٹی کے لیے خدمات کو انتہائی اہم قرار دے دیا وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ریاست کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی غالب اکثریت سیاسی طور پرمسلم لیگ ن سے وابستہ ہے جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی یوتھ کے نوجوانوں نے ہر موقع پر پارٹی کی کامیابی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے نوجوانوں سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے سٹوڈنٹ یونین بحال کر دی ہے تاکہ نوجوانوں کی گراس روٹ لیو ل سیاسی تربیت ممکن ہو سکے انھوں نے کہا کہ قومی سطح کے صف اول کے راہنماء جن میں قاضی حسین احمد مرحوم، جاوید ہاشمی ، خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال ،سراج الحق شامل ہیںجو زمانہ طالبعلمی میں سٹوڈنٹس پالٹکس سے وابستہ رہے نے ملک کی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہ حسب وعدہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے تھے تاہم بعض سیاسی و انتظامی وجوہات کی بناء پر فوری عمل درآمد نہ ہو سکا اس موقع پرصدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر محمد حنیف ملک نے کہاکہ نوجوان پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارٹی کا نقصان ہو یوتھ کے نوجوان حلقہ ایل اے 19پونچھ3میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں اس حلقہ سے یوتھ کے ٹکٹ کے امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی وزیراعظم کی ہدایاتت پر عمل کرتے ہوئے واپس لے لیے جس نے یہ ثابت کیا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایک ڈسپلن اور تحریک کا نام ہے جو پارٹی مستقل کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا وزیراعظم نے یوتھ کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ راولاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم کے ذریعہ پارٹی امیدوار کو کامیاب کروایں گے۔متعلقہ عنوان :
کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کھلی کچہری عوام کے لئے اوپن فورم ہوگا جہاں وہ اپنی شکایات اور مسائل براہ راست وزیر صحت عامہ تک پہنچا ..
کوٹلی ،آگ سے بچائو میں استعمال ہونے والا سامان سٹاف میں تقسیم کردیا گیا
کوٹلی میں جھاڑیوںوگھاس پھونس کوآگ لگانے پرپابندی عائدکردی گئی
علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہے،ڈاکٹر نثار انصر ابدالی
وزیرہائیرایجوکیشن ظفراقبال ملک کی عوام کو بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی
جامعہ کوٹلی لیٹرری سوسائٹی کا ڈائریکٹریٹ آف اسٹوڈنٹس آفئیرز کی زیرنگرانی انٹرا یونیورسٹی تقریری ..
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا یونین کونسل ندی سوہانہ پتھاں کا دورہ ،درجنوں خاندانوں کا حمایت ..
ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا یونین کونسل بنڈلی کا دورہ ، راجپوت قبیلے کا وزیر حکومت کی حمایت کا اعلان
یونین کونسل بنڈلی سے راجہ ظہیر اپنے ساتھیوں سمیت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے ساتھ شامل ہو گئے
پولیس چوکی ہولاڑکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،منشیات فروش دھر لیے گئے
پولیس لائنز کوٹلی میں پولیس پبلک سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
کوٹلی میںلڑائی جھگڑے کے دومقدمات میں 5ملزمان کومجموعی طور پر 3سال 4ماہ قید اور مجموعی 46000 روپے جرمانہ
کوٹلی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت