وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیر مشتاق حسین شاہؒ کے آستانہ پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پیر سید مشتاق حسین شاہ ؒ کے آستانہ ساردہ کے مقام پر جا کر فاتح خوانی کی اس موقع پرضلعی انتظامیہ اورپیرسیدمشتاق حسین شاہ کے صاحبزادگان سید افتخار حسین شاہ عرف بابو شاہ اور سید زاہد حسین شاہ عرف زیدی شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پیر سید مشتاق حسین شاہ کی روحانی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید مشتاق حسین شاہ کی رحلت عظیم سانحہ ہے پیر سید مشتاق حسین شاہ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پیر سید مشتاق حسین شاہ کی وفات سے خطہ ایک عظیم ، شفیق ، مخلص اور روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے دین اسلام کے لیے ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا پیر سید مشتاق حسین شاہ علمی و روحانی شخصیت کے مالک اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے دینی و روحانی اعتبار سے ان کا ایک مقام تھا وہ مدتوں یاد رکھے جائیں گئے وہ ولی کامل تھے جنہوں نے ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت کی اور انہیں صراط مستقیم پر گامزن کرتے رہے ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں