ممتاز صحافی سردار سلطان سکندر کے اعزاز میں پریس کلب کوٹلی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

پیر 17 دسمبر 2018 17:33

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ممتاز صحافی ،کالم نگار اور تجزیہ کار سردار سلطان سکندر کے اعزاز میں پریس کلب کوٹلی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت ساھران نثار نے جبکہ ہدیہ نعت طارق لون نے پیش کی اس موقع پر قائمقام صدر جے کے پی پی پی شیخ فضل کریم ایڈووکیٹ ،سابق ایڈمنسٹریٹر و لیگی رہنما خورشید احمد قادری ،سابق چئیرمین میونسپل کارپوریشن فیض احمد چغتائی ، ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری پریس کلب طارق لون و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر سردار اکمل خان ، ممبر پریس فائونڈیشن گورننگ باڈی زمرد حسین چوہدری ،سابق ممبر پریس فائونڈیشن گورننگ باڈی یاسر الحسن ، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب رضوان قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ممتاز صحافی ،کالم نگار اور تجزیہ کار سردار سلطان سکندر کی صحافتی خدمات پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلطان سکندر نے اپنی زندگی کے 33سال تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے وقف کیے آپ نے ملک و قوم کی خدمت کی صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافی حضرات کو سلطان سکندر کے نقش قدم پر چل کر پس و پیش کا م نہیں لینا چاہیے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے سلطان سکندر کو رول ماڈل بنانا ہو گا ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں