کوٹلی میں سرکاری سکولوں کی عمارات کی از سر نو تعمیر کے حکومتی منصوبے بارے تقریب کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 19:52

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سلامی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے کوٹلی میں سرکاری سکولوں کی عمارات کی از سر نو تعمیر کے حکومتی منصوبے کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اظہر گردیزی نے کہاکہ ضلع بھر میں 53پرائمری،مڈل اور ہائی سکولز کی بہتری کے لیے سرکاری سطح پر تیار کیا جانے والا پراجیکٹ بھر پور انداز میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہے اور اس حوالہ سے جاری کوششوں کو فروغ دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں کئی مقامات پر سکولز کی عمارات تعلیمی انتظامیہ کے حوالہ کی گئی ہیں۔

اس وقت تک 46سکول تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ 12سکولز تعمیر کے مخلتف مراحل میں ہیں۔انہوں نے مکمل کیے جانے والے پہلے سکول گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بسرال کو باضابطہ طور پر محکمہ کے حوالہ کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کے دوران کہا کہ والدین،اساتذہ اور کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے سکولوں کی مانیٹرنگ کریں اور اس قیمتی اثاثے کا بھر پور احساس کرتے ہوئے اس کی حفاظت کا ذمہ ادا کریں تا کہ تعلیم کا نظام بہتر ہو سکے اور پڑھا لکھا طبقہ معاشرتی نکھار میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

(جاری ہے)

۔تقریب میں پراجیکٹ دائریکٹر سید اظہر گردیزی،محترمہ ساجدہ طاہر صاحبہ،ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم عرفان اللہ ڈی ای او اور معاون آفیسر کرنل(ر) خضر حیات،ممتاز خان،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں