سردارسکندرحیات خان کی خدمات ہمارے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں‘سابق چیف جسٹس محمد اعظم خان ودیگر

پیر 18 فروری 2019 14:25

سردارسکندرحیات خان کی خدمات ہمارے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں‘سابق چیف جسٹس محمد اعظم خان ودیگر
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) آزادکشمیر کے سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیرمحمداعظم خان،سابق وائس چانسلرکوٹلی یونیورسٹی غلام غوث،ممتازمسلم لیگی رہنماسردارعبدالرشیدخان آف راولاکوٹ، جاتلاں میرپورسے سابق ممبرضلع کونسل ملک امانت علی خان نے ان کی رہائش گاہ ہائوسنگ سکیم میںملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال ودیگربھی موجودتھے۔سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیرمحمداعظم خان،سابق وائس چانسلرکوٹلی یونیورسٹی غلام غوث،ممتازمسلم لیگی رہنماسردارعبدالرشیدخان آف راولاکوٹ، جاتلاں میرپورسے سابق ممبرضلع کونسل ملک امانت علی خان سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی خیریت دریافت کرنے کے بعدسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے ان کی خدمات کومثالی قراردیتے ہوئے کہاکہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی خدمات ہمارے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں