ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوںمیں 7,50,000روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے

بدھ 20 فروری 2019 13:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوںمیں 7,50,000روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نیبھارتی افواج کی فائرنگ سے متاثرہونے والے محمدشریف ولدکالاخان ساکن گوئی بٹالی،سائرہ ایوب زوجہ محمدفاروق گوئی بٹالی، سعدیہ نواززوجہ نظارت حسین گوئی بٹالی،محمدشفیع ولدغلام محمدکینٹ گوئی،محمدطارق ولدمحمدافسرگوئی بٹالی،فقردین ولدفرمان سندھارہ فتح پور کوامدادی چیک دیئے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ حکومت متاثرین لائن آف کنٹرول کے ساتھ کھڑی ہے اورزخمیوںکے علاج معالجہ کاہرطرح سے خیال رکھا جارہاہے انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے رہائشی نڈر،بہادراورجرات مندہیںجوبھارتی افواج کی فائرنگ سے شہیدوزخمی ہورہے ہیںان کے مال مویشی بھی ہلاک ہورہے ہیںاس کے باوجودبھی وہ دشمن کے سامنے سینہ ڈٹ کرکھڑے ہیںاوردشمن کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیںانہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے رہائشی ہمارادفاعی حصارہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے لائن آف کنٹرول کے زخمیوںکابھرپورخیال رکھنے اوران کے بہترین علاج معالجہ کے لیے متعلقہ تحصیل انتظامیہ وہسپتال انتظامیہ کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ متاثرین کنٹرول لائن کے علاج معالجے بھرپورخیال رکھاجائے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں