نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورخطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں،صدر آزاد کشمیر

جامعات کسی بھی خطہ کی معاشی ترقی ،قوم کی تعمیر اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا سنہری مستقبل ہوتے ہیں طلباء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے خطہ کی تقدیر بدلنے کیلئے محنت کو اپنا شعار بنائیں ،سردار مسعود خان کا یونیورسٹی آف کوٹلی میں منعقدہ پہلے کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب

بدھ 20 مارچ 2019 17:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) صدرآزادحکومت ریاست جموںوکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں نوجوان خطہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں خطہ میں تمام تبدیلیاں سخت محنت لگن اور ایمانداری سے لانا ہماری ذمہ داری ہے یہ آپ سب کی کامیابیوںکا آغاز ہے آپ کے ہر خواب میں خطہ کا مفاد اولین ہونا چاہیے آپ پر فرض ہے کہ ان لوگوں کی مدد کریں جو اس مقام تک نہیں پہنچ سکے کیونکہ آپ لوگ ہی مشکل میں خطہ کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔

جامعات کسی بھی خطہ کی معاشی ترقی ،قوم کی تعمیر اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی خطہ میں اہم قومی خدمت سر انجام دے رہی ہے عصر حاضر کے مطابق تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے گریجویٹس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا سنہری مستقبل اور عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے میں ہراول دستہ بھی ثابت ہوتے ہیں تعلیم مکمل ہونے کے بعد طلباء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ خطہ کی تقدیر بدلنے کے لیے محنت کو اپنا شعار بنائیں ۔

(جاری ہے)

پلوامہ حملے کے بعدبھارت کے مختلف شہروںمیںزیرتعلیم کشمیری طلباء کوشدیدخطرات لاحق ہیںبھارت میںیونیورسٹیزاورکالجزمیںکشمیری طلباء پرتشددکے واقعات سامنے آئے ہیںنیوزی لینڈمیںپرامن مسلمانوںکی شہادتوںپردل خون کے آنسورورہاہے دہشت گردوںکاکوئی مذہب نہیںہوتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف کوٹلی میں منعقدہ پہلے کانوکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی سیددلنواز گردیزی ، وائس چانسلر مسٹ یونیورسٹی میرپور ڈاکٹر حبیب الراحمن ،سیکرٹری (ر) ڈاکٹر محمود الحسن راجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم ،رجسٹرارڈاکٹرفہیم غضنفر،ڈائریکٹرفنانس محترمہ صباحت اکرم،کنٹرولرایگزمیشن ڈاکٹرافتخار احمد،ڈین منیجمنٹ سائنسزڈاکٹرمشتاق احمدساجد،ڈین سائنسزڈاکٹراسدحسین شاہ،ڈین کمپیوٹنگ وانجیرنگ ڈاکٹرراجہ افتخار،ڈاکٹرکوالٹی انہانس میٹ سیل ڈاکٹرغلام نبی ،ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افیئرلیاقت حسین،ڈائریکٹرپلاننگ سردارشاہدنذیرخان اورڈاکٹرمجتبیٰ کے علاوہ فیکلٹی ممبران،ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی،طلباء اوران کے والدین بھی موجودتھے اس موقع پر صدر ریاست سردار مسعود خان نی15طلباء وطالبات کوگولڈ میڈل دیے اور 600کامیاب طلباء وطالبات میںڈگریاںتقسیم کی گئیں ۔

صدرریاست نے وائس چانسلرسیددلنوازگردیزی کوجامع رپورٹ پیش کرنے اوریونیورسٹی آف کوٹلی کے طلباء کے لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال کے دوران بھارتی افواج کی بلااشتعال گولہ باری کے نتیجہ میںزخمیوںکے لیے خون کے عطیات دینے پرطلباء کوسراہا۔صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان نے کہاکہ بھارت کے پلوامہ واقعہ کے بعدبھارتی افواج جنت نظیروادی کشمیرکے لیے تنگ کردی گئی ہے پلوامہ حملہ کوبنیادبناکرپورے بھارت میںبھارت نے کشمیریوںکے خلاف تشددکی نئی لہرشروع کردی ہے بھارت کے جس شہرمیںکشمیری مقیم ہیںوہاںکشمیریوںکی املاک کوبھارت تباہ کررہاہے ایسے میںبھارت میںمودی انتہاپسندسرکارکوخاموشی اختیارکئے ہوئے ہے لیکن درددل رکھنے والے افرادبھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھارہے ہیںپلوامہ میںہونیوالے خودکش حملہ بھارتی مظالم کاردعمل تھابھارت پاکستان پرالزام تھوپنے کی بجائے ہوش کے ناخن لے اورکشمیریوں کواپنی قسمت کافیصلہ خودکرنے دے ۔

صدرریاست سردارمسعودخان نے کہاکہ امت مسلمہ کااتحادواتفاق انتہائی ناگزیرہے نیوزی لینڈکی خاتون وزیراعظم نے پاکستانی راشدنعیم کی دلیری پرانہیںخراج عقیدت پیش کیاجس پرہم ان کے شکرگزارہیں۔صدرسردارمسعودخان نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوںکے حق میںاٹھنے والی پاکستان کی آوازکوخاموش کرنے کے لیے پاکستان پرجارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی امریکی رپورٹ میںکشمیریوںپربھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف حقائق کامنظرعام پرآناخوش آئندہے ۔

دریںاثناء یونیورسٹی آف کوٹلی میںمنعقدہ کانوکیشن کے اختتام پرنیوزی لینڈمساجدمیںنمازیوںکی شہادت پرنمازیوںکے لیے دعائے مغفرت،استحکام پاکستان، مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورنیوزی لینڈمساجدمیںدیدہ دلیری دکھاتے ہوئے پاکستانی شہری راشدنعیم کوجان کانذرانہ دے کرباقی نمازیوںکی جانیںبچانے پرخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں