وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر یوز چارجز کو 15پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ دس پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری آزاد کشمیر حکومت کا کارنامہ ہے،

وزراء آزاد کشمیر حکومت آزاد کشمیر محمد فاروق حیدر کی قیادت میں خوشحال کشمیر کے سنگ میل عبور کر رہی ہے ،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر خطہ کو قائد محمد نواز شریف کے خوابوں کے عین مطابق فلاحی خطہ بنا کر دم لے گی، راجہ نصیر احمد، راجہ نثار احمد، سردار فاروق سکندر کا بیان

ہفتہ 23 مارچ 2019 17:56

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان،وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان اور وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر یوز چارجز کو پندرہ پیسے سے بڑھا کر ایک روپیہ دس پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری کو مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کی حکومت کا ایک اور کارنامہ قرار دیتے ہوئے اسے وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویڑن اور کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے وزراء کرام نے کہا کہ یہ معاشی خود کفالت کی جانب ایک اور قدم ہے حکومت آزاد کشمیر وزیراعظم آ زاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خوشحال کشمیر کے سنگ میل عبور کر رہی ہے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر خطہ کو قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے خوابوں کے عین مطابق فلاحی خطہ بنا کر دم لے گی وزراء کرام نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اداروں میں اصلاحات، این ٹی ایس کا نفاذ، شفاف پبلک سروس کمیشن کا قیام،فیملی کورٹس کا قیام اور بلا تحصیص تعمیرو ترقی سے آزاد کشمیر کی ترقی کا سفر تیزی سے طے کیا جا رہا ہے وزراء کرام نے کہا کہ آ زاد کشمیر کے عوام نے 2016 کے انتخابات میں خطہ کی تعمیر و ترقی، تحریک آزادی کشمیر، گڈ گورننس کا مینڈیٹ دیا ہے حکومت اس کی لاج رکھ کر مطلوبہ اہداف حاصل کر رہی ہے آ زاد کشمیر کو ترقی کے لحاظ سے مثالی بنانا ہمارا عزم ہے جس سے ہر حال میں پورا کریں گے وزراء کرام راجہ نصیر احمد خان، راجہ نثار احمد خان، وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا کہ آ زاد کشمیر میں ترقی اور عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کریں گے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کے ایجنڈا کو آگے بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ خطہ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے تصورات کے مطابق صحیح معنوں میں فلاحی خطہ بنانے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کو یقینی بنا کر کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر اپنے اسلاف کے خوابوں کی تکمیل کریں گے انہوں نے کہا کہ خطہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ترقی کے سفر پر گامزن ہے خطہ کی ترقی و خوشحالی عوامی فلاح و بہبود میں مضمر ہے خطہ کی ترقی کے لئے آزاد کشمیر کے عوام نے 2016 کے الیکشن میں بہترین حکومت کے قیام کا جواب پورا کیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں