مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر لوگوں کی جوق درجوق مسلم لیگ ن میں شمولیت حکومت آزادکشمیرپربھرپوراعتمادکامظہرہے ‘راجہ نصیر احمد خان

تمام ترسازشوںکے باوجود مسلم لیگ ن آزادکشمیراوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی جڑیںعوام کے دلوںمیںہیںمسلم لیگ ن کے کارکنان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں‘وزیر بلدیات

پیر 25 مارچ 2019 14:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ مختلف پارٹیوںسے مستعفی ہوکر لوگوںکی جوق درجوق مسلم لیگ ن میںشمولیت حکومت آزادکشمیرپربھرپوراعتمادکامظہرہے مسلم لیگ ن کے ریکارڈتعمیروترقی کی بدولت مخالفین کی منفی پالیسیاںاپنی موت آپ مرچکی ہیںعوام کوسبزباغ دکھانے کی بجائے عملی طورپرعوامی خدمت کررہے ہیںمسلم لیگ ن آزادکشمیرعوام دوست پالیسیوںکی بدولت عوام میںمقبول ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے دورمیںخطہ ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن ہواہے۔

واٹریوزجارجزکا15پیسے سے بڑھاکر1.10پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری لینے کاکریڈٹ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی ٹیم کوجاتاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے مختلف سیاسی پارٹیوںسے مستعفی ہوکرمسلم لیگ ن میںشمولیت اختیارکرنے والوںکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدرحلقہ سہنسہ راجہ ادریس حیات،جنرل سیکرٹری حلقہ سہنسہ سردارمظہرمحبوب ایڈووکیٹ، سردارطاہربسمل ایڈووکیٹ، پی آراوٹووزیربلدیات راجہ اسد،صوبیدار(ر)سردارغنی خان،ممبرمسلم لیگ مجلس عاملہ سردارشوکت علی ایڈووکیٹ،صدریوتھ ونگ حلقہ سہنسہ راجہ ساجدنواز،بشیربرقی کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

جبکہ اس موقع پرلیگی عہدیداران وکارکنان کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ تمام ترسازشوںکے باوجود مسلم لیگ ن آزادکشمیراوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی جڑیںعوام کے دلوںمیںہیںمسلم لیگ ن کے کارکنان ہماراقیمتی اثاثہ ہیںتعمیروترقی کے اہداف سے بعض لوگوںکے پیٹ میںمروڑاٹھ رہے ہیںانہیںآزادخطہ کی تعمیروترقی ہضم نہیںہورہی انہوںنے کہاکہ ایسے مایوس عناصرکی سوچ ہمیںعوامی فلاح وبہبودکے ایجنڈے سے ڈی ٹریک نہیںکرسکتی انسانیت کی خدمت ہماراایجنڈہ ہے ہمیں اس ایجنڈے سے ڈی ٹریک نہیںکیاجاسکتا انہوںنے کہاکہ مختلف پارٹیوںسے مستعفی ہوکرجوق درجوق لوگوںکامسلم لیگ ن میںشمولیت اختیارکرناآزادحکومت کی کامیاب پالیسیوںاوراعلیٰ حکمت عملی کامنہ بولتاثبوت ہے یونین کونسل اٹکورہ سے پیپلزپارٹی کے رہنماصوبیدار(ر)انورخان،صوبیدار(ر)سردارعبدالعزیزخان کااپنے سینکڑوںساتھیوںسمیت مسلم لیگ ن میںشمولیت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے میرٹ کے نفاذ،عوام دوست پالیسیوں،بلاتخصیص تعمیروترقی اوردیگرکامیاب پالیسیوںکی بدولت ممکن ہواہے ۔

جبکہ اس موقع پرمسلم لیگ ن میںشمولیت اختیارکرنے والوںنے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی قیادت پربھرپوراعتمادکااظہاربھی کیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں